Type Here to Get Search Results !

کیا امام صاحب جمعہ میں وقت مقررہ سے صدر کے کہنے سے خطاب کم کریں گے؟

 (سوال نمبر 5157)
کیا امام صاحب جمعہ میں وقت مقررہ سے صدر کے کہنے سے خطاب کم کریں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک مقام پر جامعہ مسجد کی تعمیرات کی ابتداء ہو رہی ہے اور ایک شخص جس کی وہ زمین ہے وہ صدر بھی ہے اور جمعہ کے دن خطبہ سے پچیس منٹ پہلے امام صاحب نے تقریر کی اور آخر میں امام نے لوگوں کو کہا کہ بعد نماز جمعۃ المبارک صلاۃو سلام کے بعد فری لوگ یعنی جن کو فرصت ہے وہ پتھر سائیڈ کریں کیونکہ صدر صاحب نے گندم بیجنی ہے اور بعد نماز جمعہ کوئی بھی شخص وہاں نہیں رکا سب اپنے اپنے گھر چلے گے اور صدر صاحب نے امام صاحب کو کہا کہ آپ نے تقریر لمبی کر دی بجائے تقریر کے ادھر کام کروانا تھا اور آپ نے تقریر تو کی مگر تقریر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں یہ لوگ کانوں کا سرور لگاتے ہیں اور عمل نہیں کرتے اسلئے تقریر مختصر مگر کام میں توجہ دلانا ضروری ہے۔ تقریر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اسلئے علمائے کرام سے گزارش ہے کہ صدر صاحب کا ایسا کرنا اورامام صاحب پر ایسے ہی غلطی لگانا اور ایسا کہنا عند الشرع کیسا ہے؟
 لہذا قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل بحوالہ جواب عنایت فرمایا جائے۔
المستفتی:- نور حسین راجوری انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
صدر و عوام دونوں علم دین سے نابینا ہیں 
اب صدر سوچتے ہیں امام کو اپنی طرح بنالے جو شرعا جائز نہیں ہے خطاب میں کتاب و سنت کی بات ہے کیسے فائدہ نہیں ہے عوام عمل نہ کرے یا صدر عمل نہ کرے اس کا مطلب دینی احکام بتانا چھوڑ دے استغفراللہ۔
 امام کا مطلب ہی یہ ہوتا یے کہ اچھائی کا حکم دے برائی سے منع کرے اور تبلیغ دین کرے صدر کا کہنا غلط ہے اس کی بات نہیں مانی جائی گی جس طرح اور جتنے منٹ عموما امام صاحب تقریر کرتے ہیں وہ کریں گے صدر کو اس میں دخل دینے کی شرعا قطعا اجازت نہیں ہے۔
البتہ امام صاحب مختصر خطاب کرے وقت معینہ سے زیادہ نہ کرے صدر کو چاہئے کہ دینی کاموں میں صدر بننے کی قابلت و صلاحت اپنے اندر پیدا کرے ۔اور مذکورہ اپنی تمام باتوں سے رجوع کرے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
18/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area