Type Here to Get Search Results !

جنگ بندی کی قرار داد منظور


مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
 جنگ بندی کی قرار داد منظور
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
(1)امت مسلمہ کے لئے انتہائی عظیم خوش خبری ہے کہ کل بروز پیر 14: رمضان المبارک 1445 مطابق 25:مارچ 2024 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین واسرائیل جنگ بندی کی قرار منظور ہو چکی ہے۔
(2) سلامتی کونسل میں پندرہ ارکان ہوتے ہیں۔پانچ مستقل ارکان(امریکہ،برطانیہ،فرانس،روس وچین)اور دس غیر مستقل ارکان۔قرار داد کے مسودہ کو سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان نے تیار کیا تھا اور موزمبیق کے سفیر نے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا۔
(3)پندرہ ارکان میں سے چودہ ارکان نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیا اور امریکہ ووٹنگ سے غیر حاضر رہا۔اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس قرار داد پر عمل نہیں کرے گا،لیکن اس قرار داد پر عمل نہ کیا گیا تو اس کا معنی یہ ہے کہ اقوام متحدہ ایک بے کار ادارہ ہے۔
(4)قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک درج ذیل ہیں۔
  فرانس، برطانیہ، روس، چین، جاپان، مالٹا، موزمبیق، جنوبی کوریا، سری لیون، سلووینیا، سوئٹزرلینڈ، گیانا، ایکواڈور اور الجزائر۔
(5)سوموار کو منظور کی گئی قرارداد کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
ماہ رمضان کے احترام میں فوری جنگ بندی کی جائے جس کا تمام فریقین احترام کریں۔ یہ عمل مستقل پائیدار جنگ بندی کی راہ ہموار کرے۔
تمام یرغمالیوں کی فوری اورغیر مشروط رہائی اور ان کی طبی اور دیگر انسانی ضروریات کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔
فریقین زیر حراست تمام قیدیوں کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کریں۔
غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل بڑھائی جائے،تاکہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انسانی امداد کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو بین الاقوامی انسانی قانون اور قراردادوں 2712 (2023) اور 2720 (2023) کے تحت دور کیا جائے۔
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:26مارچ 2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area