Type Here to Get Search Results !

ابن عربی کی گمراہی پر ابن حجر کا مباہلہ کا جواب


ابن عربی کی گمراہی پر ابن حجر کا مباہلہ کا جواب
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
محدث بقاعی لکھتے ہیں کہ ہمارے استاذ حافظ ابن حجر العسقلانی کا ابن الامین نامی ایک شخص سے ابن عربی کے بارے میں مباہلہ ہوا۔ اس آدمی نے کہا: اے اللہ ! اگر ابن عربی گمراہی پر ہے تو تو مجھ پر لعنت فرما۔ حافظ ابن حجر نے کہا: اے اللہ! اگر ابن عربی ہدایت پر ہے تو تو مجھ پر ل۔عن۔ت فرما۔ وہ شخص اس مباہلے کے چند مہینے بعد رات کو اندھا ہو کر مر گیا۔ یہ واقعہ ۷۹۷ ھ کو ذوالقعدہ میں ہوا تھا اور مباہلہ رمضان میں ہوا تھا۔  
[تنبیہ الغبی ص ۱۳۶، ۱۳۷]
 اس بارے میں وضاحت درکار ہے۔
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
غیر مقلدین سے بڑا خیانت کرنے والا بد دماغ و بد عقل انسان نہیں دیکھا گیا۔
زبیرعلی زئ نے ابن عربی کےبارے میں اپنے مقالہ میں بہت کچھ برا لکھا ہے انکی ذات کو مجروح کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے بزرگوں کی عبارتیں کات چھاٹ کر کے 
 کافر گمارہ نہ جانے کیا کیا کھا ہے اس نے اپنے مقالہ میں یہ واقعہ بھی لکھا ہے۔ جیسا اس تحریر میں ہے ایسا ہی لکھا ہے خبیث نے یہ کوشش کی ہے ابن عربی کافر یا گمارہ تھا معاذ اللہ۔
حالانکہ اصل بات یہ ہے علامہ ابن حجر فرماتے ہیں۔ مصر میں ایک جماعت صالحین کا ذکر برائ کے ساتھ کرتی ہے۔ جیسا کی ابن عربی کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ پھر آگے لکھتے ہی ۔
ہمارے شیخ کے پاس ایک شخص آیا ابن عربی کے بارے میں اس کے نظریات برے تھے وہ ابن عربی کا معاندین میں سے تھا ہمارے شیخ نے اس سے کہا بول ۔ یا اللہ عزوجل اگر ابن عربی گمراہی پر ہے تو مجھ پر لعنت فرما اور اندھا کر دے۔ پھر آپ نے کہا یا اللہ عزوجل ابن عربی اگر ہدایت پر نہ ہو تو مجھ پر لعنت فرما۔ پھر وہ وہاں سے چلا جاتا ہے اور اندھا ہو جاتا ہے ، کچھ روز بعد مر جاتا ہے۔
یہ واقعہ ۷۹۷ ھ کو ذوالقعدہ میں ہوا تھا اور مباہلہ رمضان میں ہوا تھا۔
(الجواہر و الدرر جلد 3 صفہ 1001)
ایہ واقعہ تو ابن عربی رحمہ اللہ کے حق پر ہونے کے بارے میں دلالت کرتا ہے اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے اولیاء کرام سے بد اعتقادی دنیا و آخرت میں ذلت و رسوای و ہلاکت کا سبب ہے.
جس شخص کے ساتھ امام ابن حجر کا مباہلہ ہوا تھا وہ ابن عربی کا معتقد نہ تھا بلکہ وہ متعصب ملاحدتہ میں تھا۔
ابن حجر فرماتے ہیں
و وقع لی ذلک مع شخص کان یتعصب لبعض الملاحدتہ فلم یقم بعدھا غیر شھرین۔
مباہلہ کا واقعہ میرے ساتھ بھی پیش آیا ایک ایسے شخص سے جو متعصب ملاحدتہ میں سے تھا اور اس کے بعد وہ دو ماہ سے زیادہ زندہ نہ رہا اور ہلاک ہو گیا۔
(فتح الباری حدیث 4380 ،جلد 7 صفحہ 695)
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی
 محمد دانش حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area