Type Here to Get Search Results !

روئی کے گدے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟


پینٹ کی ہوئی دیوار سے تیمم کرنا کیسا ہے؟
روئی کے گدے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
(١) پینٹ کی دیوار پر اگر دھول لگی ہو تو کیا اس سے تیمم ہو جائے گی؟ 
(٢) روئی کے گدے پر اگر ناک نہ دھنستی ہو تو نماز ہو جائے گی؟
سائل:- محمد شاھد رضا قادری
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
(١) اگر اتنا غبار ہے کہ ہاتھ مارنے سے اس کا اثر ہاتھ میں ظاہر ہوتا ہے تو اس غبار سے تیمم جائز ہے ورنہ نہیں۔
بہا شریعت میں غیر جنس زمین سے تیمم کرنے کے بارے میں ہے:
"ان پر اتنا غبار ہے کہ ہاتھ مارنے سے اس کا اثر ہاتھ میں ظاہر ہوتا ہے تو اس غبار سے تیمم جائز ہے ورنہ نہیں۔ اھ
(ج١، حصہ٢، ص٣٥٨، تیمم کا بیان، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)
(٢) گدا اس طرح کا ہو کہ پیشانی اس پر جم جائے یعنی اتنی دبے کہ اب دبانے سے نہ دبے تو اس پر نماز ہو جائے گی ورنہ نہیں۔
فتاوی عالمگیریہ میں ہے:
"ولو سجد علي الحشيش او التبن او علي القطن او الطنفسة او الثلج ان استقرت جبهته و انفه ويجد حجمه يجوز و ان لم تستقر لا " اھ
(ج١، ص٧٠، کتاب الصلاۃ ، الباب الرابع فی صفۃ الصلوٰۃ ، الفصل الاول فی فرائض الصلوٰۃ، المطبعۃ الکبری الامیریۃ مصر)
بہار شریعت میں ہے:
"کسی نرم چیز مثلاً گھاس ، روئی ، قالین وغیرہا پر سجدہ کیا تو اگر پیشانی جم گئی یعنی اتنی دبی کہ اب دبانے سے نہ دبے تو جائز ہے، ورنہ نہیں...گدے پر سجدہ میں پیشانی خوب نہیں دبتی لہذا نماز نہ ہوگی" اھ ملخصا۔
(ج١، حصہ٣، ص٥١٤، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)
واللہ تعالیٰ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی
محمد صدام حسین برکاتی فیضی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
٤ رجب المرجب ١٤٤٥ھ مطابق ١٦ جنوری ٢٠٢٤

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area