Type Here to Get Search Results !

فرضی مزار بنانا کیسا ہے؟

فرضی مزار بنانا کیسا ہے؟
_________(❤️)_________ 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ فرضی مزار بنانا کیسا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- محمد مفید عالم قادری صمدی اتردیناج پور ویسٹ بنگال انڈیا
••────────••⊰❤️⊱••───────••
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
فرضی مزار بنانا ناجائز اور بدعت ہے
امام اہل سنت حضور مجدد اعظم سیدنا امام احمد رضا خان قادری بریلی شریف قدس سرہ ارشاد فرماتے ہیں کہ فرضی مزار بنانا اور اس کے ساتھ اصل سا معاملہ کرنا ناجائز اور بدعت 
(فتاویٰ رضویہ جلد جدید نہم ص 425)
اور حضور فقیہ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جلال الدین امجدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
مصنوعی قبر کی زیارت کرنا یا اس کے لئے چندہ دینا یا اس پر چادر چڑھانا سخت ناجائز و حرام ہے مسلمانوں کو ایسی خرافات باتوں سے بچنا لازم ہے اگر نہیں بچیں گے تو سخت گنہگار مستحق عذاب نار ہوں گے۔
(فتاویٰ فیض رسول جلد دوم ص 543)
حضور شارح بخاری حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ 
جہاں کوئی مردہ دفن نہ ہو اس جگہ فرضی مزار بنانا ناجائز و حرام ہے اور زیارت کرنے والے پر لعنت ہے حضور شارح بخاری صاحب نزہۃ القاری حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
جہاں کوئی مردہ دفن نہ ہو وہاں قبر بنانا حرام و گناہ ہے ۔یہ دھوکہ دینا ہے حتی کہ شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے فتاوی میں ایک حدیث نقل کی کہ جو ایسی قبر کی زیارت کے لئے گیا ۔جس میں کوئی دفن نہ ہو اس پر لعنت ہے۔
(فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم ص 305)
فرضی مزار بنانا ناجائز و حرام اسی طرح فرضی کسی بزرگ کے نام سے چلہ گاہ یعنی غوث پاک کا چلہ گاہ یا خواجہ غریب نواز کا چلہ یا صابر پاک کا چلہ وغیرہ بنانا ناجائز و حرام چلہ اسے کہتے ہیں جہاں کسی نے چالیس دن چلہ کیا ہو اور جب اس گاؤں یا شہر میں وہ بزرگ تشریف لاکر چلہ کیا ہی نہیں تو چلہ گاہ کیسے ہوگا؟  
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
مورخہ 6 رجب المرجب 1445

18 جنوری 2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area