Type Here to Get Search Results !

التحیات کی مشروعیت کب ہوئی؟

 (سوال نمبر 4941)
التحیات کی مشروعیت کب ہوئی؟
........................................
السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ التحیات کی مشروعیت کب ہوئی؟ اس کی اصل کیا ہےکیا یہ حدیث ہے یا اللہ کی طرف سے وحی آئی تھی مکمل تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- عابد علی فیضی مقام نیپال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
التحیات آقا علیہ السلام نے خود صحابہ کرام کو سیکھایا ہے۔
التحیات میں کچھ جملے اللہ تعالی کے کچھ آقا علیہ السلام کے کچھ فرشتے کے ہیں آقا علیہ السلام جب معراج تشریف لے گئے تو اقا علیہ السلام نے التحیات کے شروع کلمات التحیات للہ والصلوت والطیبات کے ذریعہ اللہ کی حمد وثنا اور گویا اللہ کے حضور میں سلام پیش کئے تو اللہ نے یہ کلمات کہا السلام علیک أیہا النبی اس پر اقا علیہ السلام نے السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین کہا اس پر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے أشہد أن لا الہ إلا اللہ وأشہد أن محمدا عبدہ ورسولہ کہا 
مرقاة میں ہے 
قال ابن الملک: روی: أنہ صلی اللہ علیہ وسلم لما عرج بہ أثنی علی اللہ تعالی بہذہ الکلمات فقال اللہ تعالی: ”السلام علیک أیہا النبی ورحمة اللہ وبرکاتہ، فقال علیہ السلام: السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین، فقال جبریل: أشہد أن لا إلہ إلا اللہ، وأشہد أن محمدا عبدہ ورسولہ۔
(مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 2/ 732،الناشر: دار الفکر بیروت)
اور روح البیان میں ہے 
 فبدأ علیہ السلام بالثناء وہو قولہ (التحیات للہ والصلوات والطیبات) ای العبادات القولیة والبدنیة والمالیة فقال تعالی (السلام علیک ایہا النبی ورحمة اللہ وبرکاتہ) فعمم علیہ السلام سلام الحق فقال (السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین) فقال جبریل (اشہد ان لا الہ الا اللہ واشہد ان محمدا عبدہ ورسولہ) وتابعہ جمیع الملائکة۔
(روح البیان 5/ 121، الناشر: دار الفکر بیروت)
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے کہا کرتے تھے: اللہ تعالی پر سلامتی ہو، فلاں پر بھی سلامتی ہو، تو ایک بار ہمیں اقا علیہ السلام نے بتلایا کہ اللہ تعالی تو بذاتِ خود ہی سلامتی ہے، اس لیے جب بھی کوئی تشہد میں بیٹھے تو یوں کہا کرے ( اَلتَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ 
تمام زبانی، بدنی، اور مالی عبادات اللہ تعالی کیلیے ہیں، اے نبی! آپ پر اللہ تعالی کی جانب سے سلامتی ، رحمتیں، اور برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ تعالی کے تمام نیک بندوں پر سلامتی نازل ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے، اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد  ﷺ اللہ تعالی کے بندے اور رسول ہیں
(جب ایسے کہے گا تو آسمان و زمین میں موجود اللہ تعالی کے تمام نیک بندوں تک نمازی کی دعا پہنچ جائے گی، یہ کہنے کے بعد جو مانگنا چاہے سو مانگ لے)
قرآن مجید میں ہے 
سَلامٌ قَوْلاً مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ 
 نہایت رحم کرنے والے پروردگار کی طرف سے تم پر سلامتی ہو [يٰس:58]
 آیت کے تحت چند تفسیر کی کتابوں میں یہ بات ملی ہے کہ:
مفسرین کا کہنا ہے کہ: اس سے اشارہ ہے اللہ تعالی کے اس سلام کی طرف جو شب معراج کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالی نے فرمایا تھا:
 السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ 
[اے نبی! آپ پر اللہ تعالی کی سلامتی ، رحمتیں اور برکتیں ہوں
تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلام کو قبول کرتے ہوئے جواب دیا تھا:  
اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِيْنَ
ہم پر اور اللہ تعالی کے تمام نیک بندوں پر سلامتی ہو
(انتہی روح المعانی از علامہ آلوسی (3/38)
اسی طرح شارحینِ حدیث نے تشہد کی دعا ذکر کرتے ہوئے جو شرح کی ہے وہاں اس طرح بات ملتی ہے، جیسے کہ بدر الدین عینی نے شرح سنن ابو داود (4/238) میں ذکر کی ہے، نیز ملا علی قاری نے اسے مرقاۃ المفاتیح میں ابن الملک سے نقل کیا ہے۔
اسی طرح یہ واقعہ کچھ فقہ کی کتابوں میں بھی پایا جاتا ہےمثال کے طور پر تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق (1/121)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
09/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area