Type Here to Get Search Results !

قرآن افضل ہے یا حضور ﷺ افضل ہیں؟

قرآن افضل ہے یا حضور ﷺ افضل ہیں؟

قرآن افضل ہے یا حضور ﷺ افضل ہیں؟
ــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ قرآن افضل ہے یا حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم افضل ہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی:- مُحَمَّد عمر رامپور انڈیا
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────•• 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب:- 
 اگر قرآن سے مراد کلام الہی ہے جو اللہ ﷻ کی صفت ہے تو بلا شک و شبہ اللہ ﷻ کی جمیع صفات تمام مخلوق سے افضل ہیں اس اعتبارسے قرآن کریم حضور انور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے افضل ہے البتہ اگر قرآن مجی دسے مرادمصحف ہو یعنی مطبوع و مکتوب ہو تو یہ سب مخلوق ہیں ،
اور اللہ ﷻ کی کل مخلوقات میں سب سے افضل ترین تاجدار کاٸنات صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے اس اعتبارسے حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم جمیع مخلوقات حتی کہ کلام مجید سے بھی افضل ہیں
چنانچہ فقیہ اعظم مجدد اسلام امام اہل سنت مولانا شاہ مُحَمَّد احمدرضا قادری حنفی برکاتی متوفی 1340 ھ تحریر فرماتے ہیں:
’’فان القرآن ان اريد به المصحف أعني القرطاس و المداة فلا شك أنه حادث و كل حادث مخلوق فإن النبي صلى الله عليه وسلم أفضل منه و إن أريد به كلام الله تعالى الذي هو صفته فلا شك أن صفاته تعالى أفضل من جميع المخلوقات“
 یعنی قرآن سے مراد اگر مصحف ہے یعنی کاغذ اور لکھائی تو اس میں شک نہیں کہ حادث ہیں اور ہر حادث مخلوق ہےبایں معنی تاجدار کاٸنات صلی اللہ علیہ و الہ وسلم قرآن سے افضل ہیں،اور اگر قرآن سے مرادکلام الہی ہے جوکہ اللہ ﷻ کی صفت ہےتواس امر میں کوئی شک نہیں کہ اللہ ﷻ کی کل صفات جمیع مخلوقات سے افضل ہیں (بایں معنی کلام الہی حضور اقدس صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے افضل ہے)
(جد الممتار،جلد 1 ،صفحہ 119،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)
شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی متوفی 1421ھ تحریر فرماتے ہیں کہ
یعنی اگر قرآن سے مراد یہ الفاظ ، لکھائی ، کاغذ وغیرہ ہے تو یہ مخلوق بنا اور مخلوق میں سے حضور علیہ السلام کی ذات افضل۔ اور اگر قرآن سے اللہ کی صفتِ کلام مراد ہے تو اللہ کی صفات تمام مخلوق سے افضل ہے اور اس صورت میں قرآن افضل ہے
(فتاویٰ شارح بخاری ج 1 ص 275 مطبوعہ گھوسی مٸو )
فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی متوفی 1422ھ تحریر فرماتے ہیں
 کہ قرآن افضل ہے اس لئے کہ وہ کلام الہی ہے مخلوق نہیں ہے بلکہ قدیم بالذات ہے شرح اکبر صفحہ 38 میں ہے ۔کلام اللہ تعالٰی غیر مخلوق بل قدیم بالذات اور صاحب قرآن صلی الله تعالی عليہ و سلم ساری مخلوقات میں سب سے افضل ہیں
 (فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ 26 مطبوعہ دار الاشاعت براٶں شریف )
واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی حبیبہ الف الف مرة و الہ و ازواجہ و اھلبتہ و بارک وسلم
_________(❤️)_________ 
 کتبــــــــــــــبہ
 احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان 
مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی 
غفرلہ اللہ القوی 

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ 
رابطہ 9927726506
مٶرخہ 22 جمادی الاول 1445ھ بروز جمعرات مطابق 7اکتوبر 2023
الجواب صحیح ،عبدہ محمد عطاء اللہ النعیمی غفرلہ٫ خادم الحدیث والافتاء بجامعۃ النور٫ جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
الجواب صحیح والمجیب نجیح,عبدہ محمد جنید العطاری النعیمی غفرلہ,دارلافتاء جامعة النور,جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
الجواب صحیح 
محمد شکیل اخترالقادری النعیمی
شیخ الحدیث مدرسۃالبنات مسلک اعلیٰ حضرت صدر صوفہ ہبلی کرناٹک الھند
الجواب صحیح
مہتاب احمد النعیمی
,دارلافتاء جامعة النور,جمعیت اشاعت اہلسنت,(پاکستان )کراچی
الجواب صحیح
ابو ثوبان محمد کاشف مشتاق عطاری نعیمی
,دارلافتاء جامعة النور,جمعیت اشاعت اہلسنت,(پاکستان )کراچی
الجواب صحیح والمجیب نجیح, عبدہ محمد شہزادالنعیمی عفی عنہ, والافتاء بجامعۃ النور, جمعیت اشاعت اہلسنت( پاکستان) کراچی
الجواب الصحیح فقط جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند
 الجواب صحیح والمجیب مصیب فقط ابو آصف راجہ محمد کاشف مدنی نعیمی رئیس دارالافتاء ھاشمیہ کراچی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
ابواسیدعبیدرضامدنی نعیمی عطاری رئیس مرکزی دارالافتاء اہلسنّت عیسیٰ خیل ضلع میانوالی پنجاب پاکستان

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area