Type Here to Get Search Results !

کیا حضور علیہ السلام پر جادو ہوا تھا اور آپ پر اس کا اثر بھی ہوا تھا ؟


(سوال نمبر 4806)
کیا حضور علیہ السلام پر جادو ہوا تھا اور آپ پر اس کا اثر بھی ہوا تھا ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
کیا حضور علیہ السلام پر جادو ہوا تھا اور آپ پر اس کا اثر بھی ہوا تھا ؟
اور کیا اس طرح کی کوئی روایت ہے کہ آپ نے کسی صحابی سے یہ فرمایا تھا کہ فلاں جگہ جاؤ اور وہاں کسی چیز میں سوئیاں چبھی ہوئی ہیں وہ نکال دو تو جب اس صحابی نے نکالی تو آپ کو اس جادو کے اثر آرام آگیا ۔
بینوا توجروا ۔۔
سائل:- محمد عبداللہ لاہور پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

ہاں آقا علیہ السلام پر جادو ہوا تھا اور راجح قول کے مطابق اثر بھی ۔
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جادو کیے جانے کے متعلق 
متاخرین میں سے علامہ سید محمود آلوسی متوفی ١٢٧٠ ھ نے بھی امام رازی کی تاویل اور توجیہ کو اختیار کیا ہے اور صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایات کی تائید اور توثیق کی ہے۔(روح المعانی جز ٣٠، ص ٥٠٦۔ ٥٠٤، مطبوعہ دار الفکر بیروت، ١٤١٧ ھ)
مفتی احمد یار خاں نعیمی متوفی ١٣٩١ ھ لکھتے ہیں 
٧ ھ میں صلح حدیبیہ کے بعد رو وسا یہود نے لبید بن اعصم یہودی سے کہا تو اور تیری لڑکیاں جادوگری میں یکتا ہیں، حضور پر جادو کر، لبیدن نے حضور کے ایک یہودی غلام سے حضور کی شکستہ کنگھی کے دندانے اور کچھ بال شریف حاصل کرلیے اور موم کا ایک پتلا بنایا اس میں گیارہ سوئیاں چبھوئیں، ایک تانت میں گیارہ گرہیں لگائیں، یہ سب کچھ اس پتلے میں رکھ کر، بیروان میں پانی کے نیچے ایک پتھر کے نیچے دبا دیا، اس کا حضور کے خیال شریف میں یہ اثر ہوا کہ دنیاوی کاموں میں بھول ہوگئی، چھ ماہ تک اثر رہا، پھر جبرائیل امین یہ دونوں سورتیں، سورة فقل، ناس لائے، جن میں گیارہ آیتیں ہیں اور حضور کو اس جادو کی خبر دی، حضرت علی کو اس کنویں پر بھیجا گیا آپ نے جادو کا یہ سامان پانی کی تہہ سے نکالا، حضور نے یہ سورتیں پڑھیں، ہر آیت پر ایک گرہ کھلتی تھی، تمام گرہیں کھل گئیں اور حضور کو شفا ہوگئی، اس سے چند فائدے حاصل ہوئے ایک یہ کہ جادو اور اس کی تاثیر حق ہے، دوسرے یہ کہ نبی کے جسم پر جادو کا اثر ہوتا ہے، جیسے تلورا، تیر اور نیزے کا، یہ اثر خلاف نبوت نہیں، موسیٰ علیہ السلام۔کے مقابلہ میں جادوگر فیل ہوئے کیونکہ وہاں جادو سے معجزہ کا مقابلہ تھا، بلکہ موسیٰ علیہ السلام۔ کے خیال پر بھی اس جادو نے اثر کیا۔
(نور العرفان حاشیہ قرآن ص ١٦٥، مطبوعہ ادار کتب اسلامیہ گجرات، تفسیر سورة فلق) بحوالہ تبیان القران سورۃ نمبر 17 الإسراء آیت نمبر 47)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
25/10/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area