Type Here to Get Search Results !

جس مقتدی کی پہلی یا دوسری یا تیسری رکعات چھوٹ جائے شرعا کیا حکم ہے؟

 (سوال نمبر 4898)
جس مقتدی کی پہلی یا دوسری یا تیسری رکعات چھوٹ جائے شرعا کیا حکم ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی چار یا تین رکعات والی نماز میں 1 پہلی رکعت نماز چھوٹ گئی تو بقیہ رکعات کیسے اداکرے
2 یا دو رکعت نماز چھوٹ گئی تو بقیہ رکعات کیسے اداکرے
3 یا تسری رکعت نماز چھوٹ گئی تو بقیہ رکعات کیسے اداکرے؟
سائل:- محمد شکیل احمد نیپال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
١/ جب امام کے ساتھ شامل ہو اور کچھ رکعتیں چھوٹ جائے تو 
جیسے دو رکعت فرض نماز میں اگر ایک رکعت چھوٹ جائے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپ سلام پھیرے بغیر کھڑے ہوجائے اور سب سے پہلے ثناء پڑھے پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرے اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔ 
اور اگر فجر کی دوسری رکعت کے رکوع کے بعد امام کے ساتھ شامل ہو تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مکمل دو رکعت
ادا کریں۔یعنی ہر چیز پڑھیں گے۔
٢/ اور تین رکعت والی فرض نماز میں اگر ایک رکعت چھوٹ جائے تو اسی طرح ادا کریں جو اوپر مذکور ہوا 
اور اگر تین رکعت والی نماز میں دو رکعت چھوٹ جائے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر ثناء پڑھے پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرے اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات پڑھ کر دوبارہ کھڑا ہوجائے پھر بسم اللہ سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کے بعد رکوع وسجدہ کرے اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔
 اور اگر مغرب کی تیسری رکعت کے رکوع کے بعد امام کے ساتھ شامل ہو تو امام کے سلام کے بعد پوری تین رکعت اسی ترتیب سے ادا کرنی ہوں گی گویا کہ تہنا ہے ۔
٣/ اور چار رکعت والی فرض نماز میں اگر ایک رکعت چھوٹ گئی تو جو اوپر بیان ہوا اسی طرح ادا کرے 
اور اگر چار رکعت والی نماز میں دو رکعتیں چھوٹ گئیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر ثناء پڑھے پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرنے کے بعد قعدہ میں نہ بیٹھے، بلکہ سیدھا کھڑا ہوجائے پھر بسم اللہ، سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کے بعد رکوع وسجدہ کرے اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔
چار رکعت والی نماز میں اگر تین رکعتیں چھوٹ جائیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر ثناء پڑھے پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرے اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات پڑھ کر دوبارہ کھڑا ہوجائے پھر بسم اللہ، سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کے بعد رکوع وسجدہ کرنے کے بعد قعدہ میں نہ بیٹھے بلکہ سیدھا کھڑا ہوجائے ، پھر بسم اللہ اور سورہ فاتحہ پڑھ کر رکوع وسجدہ کرے اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔ 
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
06/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area