وہ وظائف جن کی برکتوں سے خدائے تعالیٰ روزی میں بے شمار برکتیں عطا فرماتاہے اور ہر رنج وغم کو دور فرما دیتا ہے۔ روزی و روزگار ، نوکری و تجارت اور دوکانداری میں بے پناہ برکتوں کے لیے تیر بہدف وظائف۔
••────────••⊰❤️⊱••───────••
••────────••⊰❤️⊱••───────••
آج کل معاش و معاد کی وجہ سے کون پریشان نہیں ہے اس لئے مسلم بھائیوں کی محبت میں کچھ وظائف لکھ رہا ہوں ان شاءاللہ ان کے ورد سے رزق میں وسعت و برکت ہوگی رنج وغم دور ہوگا حالات پہلے سے بہتر ہوجائیں گے لیکن شرط ہے کہ نماز کی پابندی ہو فرض کی ادائیگی کے ساتھ اوراد و وظائف پڑھیں اور ہمیشہ ورد میں رکھیں یہ نہ ہو کہ بہت دنوں سے پڑھ رہا ہوں کوئی فائدہ نہیں تو چھوڑ دے، ایسا نہ ہو بلکہ دائمی ذکر کریں
(1) استغفار:-
گناہوں کی وجہِ سے رزق میں کمی آتی ہے لیکن لوگ اس سے غافل رہتے ہیں دوسری وجہ کاروبار نہیں کرنے سے کہ تجارت میں برکت کا نو حصہ ہے اور نوکری میں ایک حصہ ہاں کچھ لوگ گناہ کرنے کے باوجود بھی امیر کبیر ہوتے ہیں ان کو نہ دیکھیں خدائے تعالیٰ رب قدیر ہے جس کے رزق کو وسیع کردے اور جس کے رزق کو کم کردے وہی غنی، مغنی، وہاب اور باسط ہے
قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجا ومن کل ھم فرجا ورزقہ حیث لا یحتثب

یعنی فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جو استغفار کو اپنے اوپر لازم کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر تنگی سے چھٹکارا اور ہر غم سے نجات دےگا اور وہاں سے اسے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہو۔
(احمد و ابوداؤد و ابن ماجہ)
اس حدیث کے تحت حضور حکیم الامت مفتی احمد یار خان قادری نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
روزی سے مراد مال ، اولاد، عزت سب ہی ہے استغفار کرنے والے کو رب تعالیٰ تمام نعمتیں غیبی خزانہ سے بخشتا ہے۔

(مراۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم ص 363)
بس ایک یہی نسخہ کافی ہے اس لئے روزانہ توبہ استغفار زبان سے ادا کیا کرے گناہ کرے یا نہ کرے
"استغفرُللہ الذی لاالہ الااللہ ھوالحی القیوم واتوب الیہ "
یا صرف" استغفرُاللہ واتوب الیہ"
یا"رب اغفرلی ولوالدی ولجمیع المومنین و المسلمین "
یا"سبحان اللہ وبحمدہ استغفرُاللہ واتوب" 700 سات سو مرتبہ۔
یہ وظیفہ میں نے ایک شخص کو دیا کچھ ہی دنوں میں اس کے گھر میں خوشحالی آگئی ۔
ان میں کوئی ایک صیغہ کم سے کم روزانہ سو بار یا سات سو مرتبہ یا ہزار دفعہ پڑھیں
یا ہر نماز کے بعد ستر (70)
مرتبہ ستر مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھنا حضور مجدد الف ثانی قدس سرہ کا معمول تھا ۔
یا صبح سنت فجر اور فرض کے درمیان وشام عصر و مغرب کے درمیان سو مرتبہ ورد رکھے ان شاءاللہ محروم نہ ہوگا ۔
(2) لاحول ولاقوۃ الاباللہ :-
یہ کلمہ بھی وسعت رزق کیلئے مفید ہے ہر رنج وغم کو دور کرنے کے لئے کافی ہے عبادت کرنے کی توفیق ملتی ہے اس لئے اس کا بھی ورد کرتا رہے
اس کا معنی ہے اللہ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوت ۔
جب بندہ یہ کہتا ہے تو خدائے تعالیٰ فرماتا ہے واقعی میرے بغیر نہ قوت ہے نہ طاقت۔
وعن مکحول عں ابی ھریرۃ قال قال لی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اکثر من قول لاحول ولا قوۃ الاباللہ فانھا من کنز الجنۃ۔
حضرت مکحول سے وہ حضرت ابوھریرۃ سے راوی فرماتے ہیں مجھ سے رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا کہ "لاحول ولا قوۃ الاباللہ" زیادہ پڑھا کرو کہ یہ جنت کے خزانہ سے ہے ( مشکوۃ شریف)
یہ کلمہ جنت کی نفیس نعمتوں میں سے ہے جو اس دن کام آئے گی جب مال و اولاد کچھ کام نہ آئیں ۔کہ محفوظ خزانے خاص ضرورت کے وقت ہی کھولے جاتے ہیں۔
قال مکحول فمن قال لاحول ولاقوۃ الاباللہ ولا منجا من اللہ الا الیہ۔
کشف اللہ عنہ سبعین بابا من الضر ادناھا الفقر

یعنی حضرت مکحول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جو کوئی پڑھا کرے "لاحول ولاقوۃ الاباللہ و لا منجا من اللہ الا الیہ" تو اللہ تعالیٰ اس سے ستر (70) مصیبتوں کے در بند کر دےگا جن میں سے ادنی مصیبت فقیری ہے ( مشکوۃ شریف)
مرقاۃ میں ملا علی فرماتے ہیں کہ یہاں فقیری سے مراد دل اور مال دونوں کی فقیری ہے یعنی اس کا عامل مال کا بھی غنی ہوگا اور دل کا بھی ۔کیونکہ جو اپنے کو رب کے سپرد کردے وہ یقینا غیر سے مستغنی ہوتا ہے ۔اس شخص پر کبھی مال کی غریبی آبھی گئی تو وہ دل کا فقیر نہ بنے گا ۔
بیماریوں سے مراد:-
جسمانی ،روحانی ،دنیاوی ،اخروی بیماریاں ہیں کہ "لاحول شریف" ان سب کا مکمل علاج ہے غم دنیاوی ہو یا دینی

"لاحول شریف" کی برکت سے ہر طرح کا غم دور ہوتا ہے ۔معاش و معاد کی فکر سے بندہ آزاد ہوجاتا ہے (مرآت المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد سوم ص 351)
(3) جمعہ کے دن عصر و مغرب کے درمیان بے تعداد
یا اللہ یا رحمن یا رحیم پڑھتا رہے اور مغرب پڑھ کر یا قریب مغرب دعا مانگے کہ یہ وقت اجابت ہے ان شاءاللہ محروم نہ ہوگا (اعمال رضا)
(4) بعد عشاء صرف 41 مرتبہ یا رحمن الدنیا و الاخرۃ و یا رحیمھما پڑھے گا اس کی ضرورت حاجت بر آئے گی (شرح دلائل الخیرات شریف)
یہ بھی مجربات میں سے ہے ایک مرید کو دیا تھا اس نے ورد شروع کیا اپنی زمین لدھیانہ میں خرید لیا جو اس کا خواب تھا پورا ہوگیا
(5) یاباسط الذی یبسط الرزق لمن یشاء بغیر حساب
بعد عشاء 72 مرتبہ پڑھے ( اعمال رضا )
محتاجی دور ہو جائیگی اور ہاتھ خالی نہیں رہے گا اگر جلد نفع چاہتا ہے تو ہر نماز کے بعد 72 مرتبہ پڑھے
(6) یا فتاح الذی فتح کل ابواب۔ ( عملیات اشرفی )
یہ دعا ہرکام کے لئے مجربات میں سے ہے، وسعت رزق کے لئے، امتحان میں کامیابی کے لئے ، دفع قرض کے لئے، یعنی ہرکارہ ہے جس نیت سے پڑھے گا اس میں کامیابی حاصل ہوگی مجھ فقیر نے اپنے ایک شاگرد کی بیٹی کی شادی کے لئے دیا تھا جبکہ اس کا مکان بھی رہن میں تھا اس کاورد وہ پانچوں نمازوں کے بعد کرنے لگا خدا تعالیٰ جو مسبب الاسباب ہے ایسا سبب پیدا فرمایا کہ شان سے شادی بھی ہوگئی اور مکان جو رہن میں تھا وہ بھی آزاد ہوگیا
بعد عشاء ایک سو گیارہ دفعہ
اگر جلدی فائدہ چاہتا ہے تو ہر نماز کے بعد 111 مرتبہ پڑھے یہ بھی مجربات میں سے ہے
(7) سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ استغفرُ اللہ
صبح صادق کے شروع وقت میں یا سنت و فجر کے فرض کے درمیان سو مرتبہ پڑھے وسعت رزق برکت رزق کے لئے تیر بہدف اور مجربات میں سے ہے( الملفوظ سیدی اعلی حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان قادری بریلی شریف قدس سرہ)
(8) یا اللہ یا رحمن یا رحیم یا ارحم الراحمین 500 مرتبہ جو پڑھ لیا کرے گا اس پر در روزی کشادہ ہوگا (شرح دلائل الخیرات شریف)
(9) مال تجارت میں برکت ہونے کی دعا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حضرت جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ کیا تو چاہتا ہے کہ جب سفر کو نکلے تو اپنے ساتھیوں سے حالت اور سہولت میں بہتر ہو اور توشہ میں ان سے بڑھ کر ۔انہوں نے عرض کیا ہاں آپ نے ارشاد فرمایا تم ان پانچ سورتوں کو پڑھ لیا کرو یعنی
(1) سور کافرون۔ (قل یایھا الکافرون ) پوری سورت
(2) اذا جاء نصر اللہ ۔ پوری سورت
(3) قل ھو اللہ احد۔ پوری سورت
(4) قل اعوذ برب الفلق۔ پوری سورت
(5) قل اعوذ برب الناس ۔ پوری سورت
ہر ایک سورہ کو بسم اللہ سے شروع کرو اور بسم اللہ پر ختم کرو
حضرت جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ان سورتوں کی برکت سے میں بہت مالدار ہوگیا جیسا رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوگیا (مسند ابو یعلی)
اگر کوئی اپنے گھر سے دوکان پر جائے یا بازار سے سامان خریدنے جائے یا مال کا آڈر کرے تو ان سورتوں کو پڑھ لیا کرے ان شاءاللہ بے حساب برکت ہوگا
ان تمام وظائف میں سے کوئی ایک یا دو وظائف اپنے اعتبار سے انتخاب کرکے پڑھ لیا کریں ان شاءاللہ محتاجی دور ہو جائے گی وسعت رزق برکت رزق ہوگی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب

_________(❤️)_________
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری
مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
مورخہ 3 جمادی الاخرۃ 1445
17 دسمبر 2023
مورخہ 3 جمادی الاخرۃ 1445
17 دسمبر 2023