بے نمازی کا لقمہ اور اس کا لباس اس سے کیا کہتا ہے۔
••────────••⊰❤️⊱••───────••
••────────••⊰❤️⊱••───────••
بے نمازی کا لقمہ کیا کہتا ہے
حدیث شریف میں ہے کہ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان پر رزق الہی بھی لعنت کرتی ہے
ترغیب الصلوۃ میں ہے کہ
نماز چھوڑنے والا جب اپنے منھ کی طرف لقمہ اٹھاتا ہے تو وہ لقمہ کہتا ہے کہ
اے خدا کے دشمن ! اللہ تجھ پر لعنت کرے تو اس کا رزق کھاتا ہے اور اس کے فرائض ادا نہیں کرتا ہے۔
بے نمازی کا لباس کیا کہتا ہے
حدیث شریف میں ہے کہ: جب کوئی شخص نماز نہیں پڑھتا ہے،(جب بے نمازی کپڑا پہنتا ہے) تو وہ کپڑا اس سے کہتا ہے کہ
اگر خدا مجھ کو تیرا مسخر نہ بناتا (یعنی تجھے مجھ کو پہننے کی توفیق نہ دیتا) تو میں ضرور تیرے پاس سے بھاگ جاتا۔
بے نمازی کے چہرہ پر کیا لکھا ہوتا ہے
علامہ زینی دحلان اپنی کتاب ترغیب الصلوۃ میں تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
مومن بندہ ہوکر جو نماز چھوڑ دے اور نماز نہ پڑھے خدا اس کے چہرہ پر لکھ دیتا ہے کہ یہ خدائے تعالیٰ کی رحمت سے خارج ہے اور میں اس سے بیزار ہوں
بے نمازی کا نام کہاں لکھا ہوتا ہے
اسی کتاب ترغیب الصلوۃ میں ہے کہ اور بندہ جب کوئی فرض (یعنی نماز نہیں پڑھتا ہے) چھوڑ دیتا ہے تو اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیتا ہے ۔
(ماہ نامہ اعلی حضرت بریلی شریف ماہ ستمبر 1980 ص 8)
بے نمازی نور سے دور ہوگا
احمد ۔دارمی ۔بیہقی نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت کی کہ فرمایا رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
من حافظ علیھا کانت لہ نورا و برھانا ونجاۃ یوم القیامۃ
یعنی جو شخص نماز کی پابندی کرے گا تو نماز اس کے لئے نور کا سبب ہوگی کمال ایمان کی دلیل ہوگی اور قیامت کے دن بخشش کا ذریعہ بنے گی۔
ومن لم یحافظ علیھا لم تکن لہ نورا و لا برھانا و لا نجاۃ فکان یوم القیمۃ مع قارون و فرعون و ھامان وابی بن خلف

یعنی اورجو نماز کی پابندی نہ کرے گا اس کے لئے نہ نور کا سبب ہوگی نہ کمال ایمان کی دلیل ہوگی اور نہ بخشش کا ذریعہ۔ اور وہ قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ہمراہ ہوگا
اے اللہ اپنے فضل وکرم اور رحمت کے صدقہ اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل میں ہم سب کو سچا نمازی بنا اور قیامت کے دن نمازی بندوں کے ساتھ رکھ اور جنت الفردوس عطا فرما اور دوزخ سے بچا آمین بجاہ نبی الکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ۔ آمین ثم آمین برحمتک و فضلک و جودک و کرمک یا ارحم الراحمین۔
یا اللہ یا رب استجب دعوتی یا من لہ العزۃ والجبروت یا ذاالملک والملکوت یا من ھو حی لایموت یا الھنا والہ کل شئی الھا واحدا لاالہ الا انت سبحانک رب ما اعظم شانک آمین
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب

_________(❤️)_________
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری
مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
4جمادی الاخرۃ 1445
18 دسمبر 2023
4جمادی الاخرۃ 1445
18 دسمبر 2023