Type Here to Get Search Results !

چھٹھ پوجا کرنا یا کرانا کیسا ہے؟


چھٹھ پوجا کرنا یا کرانا کیسا ہے؟
_________________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بہت جگہوں پر ایک دو مسلم قوم ہندؤں کا چھٹھ کرتا ہے یا کسی ہندؤں کو سامان دے کر چھٹھ کرواتا ہے اور بعض مسلم عورتیں چھٹھ کرنے یا کروانے کی منت بھی مانتی ہیں کیا شرعا جائز ہے
سائل:- مولانا عبد الغفار خان نوری مرپاوی بہار انڈیا
خلیفہ سلسلہ قادریہ برکاتیہ رضویہ ثنائیہ مرپا شریف

✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
کسی مسلم مرد یا عورت کا چھٹھ کرنے کے لئے منت یا چھٹھ کرنا یا کروانا یا سامان دے کر چھٹھ کروانا ان تمام صورتوں میں کفر ہے
(1) اول یہ کہ چھٹھ خود سے کیا تو صریح کفر ہے 
(2) دوئم کہ اس نے خود سے چھٹھ نہیں کیا مگر اس نے سامان دے کر یا منت مان کر چھٹھ کروایا یہ بھی کفر ہی ہے ۔اور علماء فرماتے ہیں کہ کفر کرنا کفر یا کفر کرانا بھی کفر ہی ہے اس پر توبہ و تجدید ایمان و نکاح سب فرض ہے
حضور شارح بخاری فقیہ الہند حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ علیہ سے ایک سوال ہوا کہ 
جو مسلمان کی عورت ہندؤں کے ساتھ چھٹھ کرتی ہو یا روپے دے کر ہندؤں سے اپنے نام چھٹھ کرواتی ہے تو اس عورت کو کیا کہا جائے؟
اس کے جواب میں حضور فقیہ الہند رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ
یہ عورت مسلمان نہیں رہی کہ پہلی صورت میں اس نے خود کفر کیا اور دوسری صورت میں اس نے کفر کرایا ۔کفر کرانا بھی کفر ہی ہے ۔سڈ عورت پر فرض ہے کہ فورا بلاتاخیر چھٹھ کرنے اور کروانے سے توبہ کرلے ۔پھر کلمہ شریف پڑھ کر مسلمان ہو اور پھر سے نکاح کرایے اور اگر یہ نہ کرے تو مسلمان پر فرض ہے کہ اس سے میل جول بند کردیں ۔اس کا شوہر اس کو ہاتھ نہ لگائے اور اسی حال میں اگر مرجائے تو مسلمان حتی کہ اس کا شوہر بھی اس کے کفن و دفن اور جنازے میں شریک نہ ہو 
(فتاویٰ شرح بخاری جلد دوم ص 598)
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ النفس محقق دوراں مفتی اعظم بہارحضرت علامہ 
مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
17 جمادی الاول 1445
2 : دسمبر 2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area