Type Here to Get Search Results !

مندر بنوانا یا مہابیری چھنڈا نکالنا یہ سب کفر ہے۔


مندر بنوانا یا مہابیری چھنڈا نکالنا یہ سب کفر ہے۔
________________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ  کوئی مسلم مکھیا یا سرپنچ یا وارڈ نمبر یا کسی مسلم معزز شخص کا مندر بنوانے یا مہابیری چھنڈہ نکالنے کی اجازت سیاسی مفاد یا کسی ذاتی اغراض یا کسی ہندو کو خوش کرنے کی نیت سے دے اس کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے کبھ لوگ کہتے ہیں کہ مکھیا یا مسلم سماجک نیتا کو کافروں کو خوش کرنے کے لئے شامل ہونا جائز ہے؟ کیا یہ صحیح ہے،؟
_______________________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
مندر بنوانا ہا بنانے کی اجازت دینا یا مہابیری چھنڈا نکالنا یا نکلالنے کی اجازت دینا یہ سب کام کفر ہے کیونکہ مندر ۔بت کدہ ہے اس میں پوجا ہوتی ہے اور مہادیو کافروں کا اصل دیوتا ہے اسی کی عبادت کی جاتی ہے اور اسی کو خوش کرنے کے لئے مہابیری جھنڈا نکالا جاتا ہے اور یہ دونوں کفر و شرک ہے 
کفر پر رضا اور اعانت بھی کفر ہے قرآن شریف میں ہے
انکم اذا مثلھم یعنی اب تم لوگ بھی انہیں جیسے ہو (سورہ نساء)
حضور شارح بخاری فقیہ الہند حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: کہ مندر بنوانے کی اجازت اور مہاویری چھنڈا نکالنے کی اجازت دینا بھی کفر ہے کہ یہ بھی رضا بالکفر ہے ان لوگوں کو پہلے سمجھایا جائے اور توبہ کرایا جائے اور انہیں دوبارہ کملہ پڑھاکر مسلمان بنایا جائے۔ان کی بیوی سے دوبارہ ان کا نکاح کرایا جائے ۔اگر مان جائیں فبھا ورنہ ان سے میل جول سلام وکلام بند کردیا جائے اگر اسی حال میں مرجائیں تو ان کفن ودفن اور جنازہ میں شرکت حرام و گناہ بلکہ منجر الی الکفر ہے ( یعنی کفر تک کھینچ کر لے جانے والا کام )
(فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم ص 627)
ایک دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں: کہ جو شخص مندر تعمیر کروائے ۔مہابیر جھنڈا نکلوائے وہ اسلام سے خارج ہوکر کافر و مرتد ہوگیا کہ یہ کفر وشرک پر رضا بھی ہے اور اعانت بھی ہے اسی طرح ہندوؤں کے مذہبی جلوس میں شرکت بھی کفر ہے تفریجی جلوس یا میت کے جلوس میں شرکت حرام۔
(فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم ص 578)
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ النفس محقق دوراں مفتی اعظم بہارحضرت علامہ 
مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
17 جمادی الاول 1445
2: دسمبر 2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area