Type Here to Get Search Results !

کرامت اور معجزہ میں کیا فرق ہے؟

 (سوال نمبر 4764)
فرض علوم کسے کہتے ہیں؟ کرامت اور معجزہ میں کیا فرق ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
فرض علوم کسے کہتے ہیں تفصیلاً سمجھا دیں
کرامت اور معجزہ میں کیا فرق ہے ڈیجیٹل مارکٹنگ کا کام کرنا کیسا ہے ؟
غیر حنفی (مالکی شافعی حنبلی) صحیح العقیدہ سنی مسلمان صلوۃ والسلام کس طرح پڑھتے ہیں ناف کے نیچے ہاتھ باندھ کر یا سینے پر؟ آج کل صحیح العقیدہ حنبلی سنی مسلمان کہاں پائے  جاتے ہیں؟ جواب ارشاد فرما دیں جزاک اللہ خیرا
سائل:- عبد المجید عطاری اورنگی ٹاؤن کراچی پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

اپ کا جواب با الترتیب موجود ہے 
١/ ہر مسلمان مرد و زن کو اپنے ضرورت کا علم سیکھنا فرض ہے 
معلم کائنات شاہِ موجودات صلى اللہ تعالىٰ علىہ وسلم نے ارشاد فرمایا
طلب العلم فریضة على کل مسلم 
یعنی علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد (وعورت) پرفرض ہے۔
(سنن ابن ماجہ،حدىث ۲۲۴۔ج۱۔ ص ۱۷)
اس بات میں علما کا اختلاف ہے کہ وہ کون سا علم ہے جس کا حصول ہر مسلمان پرفرض ہے اس میں ۲۰ گروہ ہیں ہر گروہ نے اسى علم کو فرض کہا جس پروہ خود کار بند ہے۔(احیاء العلوم جلد۱، ص ۱۲۱)
پر اتنا طے ہے کہ ہر بندہ مومن کو اپنى ضرورت کا علم سیکھنا فرض ہے
فتاوی رضویہ میں ہے 
سب میں اولین واہم ترین فرض یہ ہے کہ بنیادی عقائد کا علم حاصل کرے جس سے آدمى صحیح العقیدہ سنى بنتا ہے اور جس کے انکار و مخالفت سے کافر یا گمراہ ہوجاتا ہے۔۔اس کے بعد مسائل نماز یعنی اس کے فرائض و شرائط و مفسدات (یعنی نماز توڑنے والى چیزیں) سیکھیں تاکہ نماز صحیح طور پر ادا کرسکے، پھر جب رمضان المبارک کى تشریف آورى ہو تو روزوں کے مسائل ،مالک نصاب نامى ہوجائے اور زکوة کے مسائل صاحب استطاعت ہو تو مسائل حج، نکاح کرنا چاہے تو اس کے ضرورى مسائل ، تاجر ہو تو خرید و فروخت کے مسائل، مزارع یعنی کاشتکار ہو تو کھیتی باڑى کے مسائل، ملازم ہے اور ملازم رکھنے والے پر اجارہ کے مسائل، وعلى ھذا القیاس۔
ہر مسلمان عا قل و بالغ مرد و عورت پر اس کى موجودہ حالات کے مطابق مسئلے سیکھنا فرض عین ہے
نیز مسائل قلب یعنی فرائض قلبى ( باطنى فرائض) مثلا عاجزى و اخلاص اور توکل وغیرہ اور ان کو حاصل کرنے کا طریقہ اور باطنى گناہ مثلا تکبر، ریاکارى حسد وغیرہ اور ان کا سیکھنا ہر مسلمان پر اہم فرائض سے ہے۔
(فتاوىٰ رضوىہ جل۲۳، ص ۶۲۳، ۲۳)
 ٢/ معجزہ اور کرامت دونوں کی حقیقت ایک ہی ہے۔ بس دونوں میں فرق صرف اس قد رہے کہ خلافِ عادت وتعجب خیز چیزیں اگر کسی نبی کی طرف سے ظہور پذیر ہوں تو یہ معجزہ کہلائیں گی اوراگر ان چیزوں کا ظہور کسی ولی کی جانب سے ہو توان کو کرامت کہا جائے گا۔
٣/ ڈیجیٹل مارکٹنگ کا کام شرعی اصول و ضوابط سے کرنا جائز ہے 
٤/ ہمارے ہاں نماز کی طرح نیت بادھنا غیر نماز میں بھی ادب ہے جیسے بوقت صلات و سلام 
ان کے ہاں سینے پر ہاتھ رکھنا ادب ہے ہھر وہ ادب کے موقع سے سینے پر ہاتھ رکھتے ہیں پر صلات و سلام پڑھنے کے وقت نیت بادھنا یا سینہ پر پاتھ رکھنا ضروری نہیں۔
٥/سعودی قطر دوبئی یہ سب حنبلی ہیں اور مصر میں شافعی حنبلی دونوں ہے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
21/10/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area