Type Here to Get Search Results !

طوطا کھانا حلال ہے یا حرام ہے ؟

 (سوال نمبر 4497)
طوطا کھانا حلال ہے یا حرام ہے ؟
................................
السلام عليكم ورحمة الله و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں 
کہ طوطا کھانا حلال ھے یا حرام ہے ؟ مع دلیل رہنمائی فرمائی تاکہ دوسروں کو سمجھانے میں آسانی ہوگی۔
سائل:- عبد الواحد پاکستان
................................
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

طوطا کھانا حلال ہے
بلبل اورغیر شکاری پرندوں کےبارے میں الفقہ الاسلامی وادلتہ میں ہے
یجوزبالاجماع اکل الانعام(الابل والبقر والغنم) لاباحتھابنص القرآن الکریم کمایجوز اکل الطیور غیر الجارحۃ کالحمام والبط والنعامۃ والاوز والبلبل
چوپایوں مثلاًاونٹ گائے اور بکری کا کھانابالاجماع جائز ہے کہ اس کی اباحت پر قرآن کریم کی نص موجود ہےجیسا کہ وہ پرندےجوشکار نہیں کرتے،اُن کا کھاناجائز ہے مثلاً کبوتر، بطخ، شتر مرغ،مرغابی اور بلبل۔
(الفقہ الاسلامی وادلتہ ج 4، ص 2595، دارالفکر ، بیروت)
طوطے ہدہد بگلے وغیرہ کے متعلق مفتئ اعظم ہند مولانا مصطفی رضا خان علیہ الرحمۃ سے ایک سوال ہوا کہ یہ حلال ہیں یا نہیں؟ 
تو آپ علیہ الرحمۃ نے جواباً ارشاد فرمایا سب حلال ہیں۔
(فتاویٰ مصطفویہ ص 434، شبیر برادرز، لاھور)
   والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
21/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area