Type Here to Get Search Results !

مومن کے خدا کا نام مولی حسین ہیں؟

 (سوال نمبر 4438)
مومن کے خدا کا نام مولی حسین ہیں؟
................................ 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
صبر کی معراج کا نام مولی حسین ہیں 
عشق کی معراج کا نام مولی حسین ہیں انسانیت کی معراج کا نام مولی حسین ہیں
 ربو کے رب کا نام مولی حسین ہیں 
مومن کے خدا کا نام مولی حسین ہیں  
یہ سب اشعار پڑھنا یا کہنا کیساہے؟ 
سائل:- حافظ عبدالسبحان نظامی گورکھپور یوپی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

مذکورہ اشعار غالبا اہل تشیع کا ہے 
ربو کے رب کا نام مولی حسین ہیں 
مومن کے خدا کا نام مولی حسین ہیں  
یہ دونوں اشعار شرعا پڑھنا جائز نہیں ہے 
مسلمانوں کو ایسے اشعار پڑھنے سے احتراز لازم و ضروری ہے۔
اگر اشعار میں رب اور خدا کا حقیقی معنی اللہ مراد لے کر پڑھی جائے تو کفر یے چونکہ عرفا رب اور خدا اللہ ہی کو بولتے ہیں پھر قائل خارج از اسلام ہوگا تجدید ایمان و نکاح اور تجدید بیعت کرنی ہوگی اور اگر معنی مجازی مراد لی جائے پھر رب اور خدا مخلوق کے لیے بولنا چار نہیں ہے۔
یاد رہے کہ مخلوق کو مجازا خدا کہنا جائز نہیں ہے لغوی اعتبار سےخدا فارسی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی مالک، حاکم اور آقا کے آتے ہیں۔
 (فیروز اللغات ۳۱۲) 
اور عرفا اور اصطلاحا خدا اللہ کو بولتے ہیں اس لئے کسی مخلوق کو مجازا خدا کہنا جائز نہیں ہے کیوں کہ خدا کا معروف و مشہور معنی ہے واجب الوجود کا، اور واجب الوجود صرف ایک ہی ہے،  یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات جو کہ حقیقی خدا ہے، اور وہی سب کا خدا ہے، خدا میں کوئی مجاز نہیں یہی توحید کا تقاضا ہے، البتہ معنی مجازی میں کفر نہین۔
قرآن میں ہے 
قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا (24)
ترجمۂ کنز الایمان
اے میرے رب تو ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ ان دونوں نے مجھے چھٹپن میں پالا۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
16/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area