Type Here to Get Search Results !

اللہ اکبر اللہ اکبار پڑھنا کیسا ہے؟

•┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈•
اللہ اکبر اللہ اکبار پڑھنا کیسا ہے؟
♦•••••••••••••••••••••••••♦
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اللہ اکبر کو آکبر یا اکبار کہنا کیسا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
♦•••••••••••••••••••••••••♦
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
اگر کسی نے جان بوجھ کر اللہ اکبار آللہ اکبر پڑھ دیا تو یہ کفر ہے۔
 اکبر کو اکبار پڑھا تو یہ بھی کفر ہے۔
فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد 2 صفحہ 75 پر ہے۔
اللہ اکبر کو آللہ اکبر کہنا کفر ہے اللہ کے ہمزے کے ساتھ مد لگانے سے یہ فقرہ سوال انکاری کا بن جاۓ گا، اور ترجمہ ہوگا کیا اللہ سب سے بڑا ہے اور یہ کفر ہے، یا اکبر کو اکبار پڑھا تو یہ بھی کفر ہے کہ اکبار شیطان کا نام ہے،
فتاوی ہندیہ میں ہے و المد فی اول التکبیر کفر، و فی اخرہ خطا فاحش،
باب الاذان جلد 1 صفحہ 56
منیتہ المصلی میں ہے ،
و ان قال اللہ اکبار لا یصیر شارعا و ان اول فی خلال الصلوتہ تفسد صلوتہ عند اکثر المشائخ،
باب تکبیر تہ الافتتاح ص 238
تکبیرات انتقال میں اللّٰہ یا اکبر کے الف کو دراز کیا آللّٰہ یا آکبر کہا یا بے کے بعد الف بڑھایا اکبار کہا نماز فاسد ہو جائے گی اور تحریمہ میں ایسا ہوا تو نماز شروع ہی نہ ہوئی۔
(بہار شریعت جلد 1 حصہ سوم صفحہ 614)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
♦•••••••••••••••••••••••••♦
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی قادری
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال، 9917420179،

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area