•┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
نبی علیہ السلام کل کی بات جانتے ہیں جو کہے اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
حضرت عائشہ فرماتی ہیں جو یہ کہے نبی کریم کل کی بات جانتے ہیں، تو اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا تو کیا نبی کریم غیب نہیں جانتے تھے۔
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
نبی علیہ السلام کو اللہ عزوجل نے علم غیب عطا فرمایا تھا اور نبی غیب جانتے تھے آپنے جو ذکر کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے، تعلق سے کہ و من زعم انہ یعلم ما فی غد فقد اعظم الفریتہ علی اللہ اس سے مراد بالذات نہ جانتے تھے ورنہ صدہا حدیث قرانی آیات کی مخالفت لازم آئے گی نبی علیہ السلام نے،
قیامت کی دجال کی امام مہدی کی اور حوض کوثر کی شفاعت کی بلکہ مولیٰ امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی جنگ بدر ہونے سے پہلے کفار کے قتل کی اور جگاہ کی خبر دی نیز حضرت صدیقہ رضی اللہ عنھا کے فرمان کے ظاہری معنیٰ کیے جائیں ، تو مخالفین کے بھی تو خلاف ہے، کہ وہ بھی بہت سے غیب کا علم مانتے ہیں اور اس قول میں بلکل نفی ہے خلاصہ کلام یہ ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا یہ قول بالذات نہیں جانتے تھے ہے ،یعنی آپ اپنی ذات سے نہیں جانتے تھے، بلکہ اللہ نے اپکو عطا کیا ، تو اپ جانتے تھے
________(❤️)_________
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
ہلدوانی نینیتال، 9917420179📲