Type Here to Get Search Results !

کیا اہل حدیث دیکھ کر قران پڑھتے ہیں؟کیا دیکھ کر قرآن پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے؟


•┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4296)
کیا اہل حدیث دیکھ کر قران پڑھتے ہیں؟کیا دیکھ کر قرآن پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اہل حدیث نماز میں قرآن میں دیکھ کر پڑھتے ہیں اور جب رکوع میں جاتے ہیں تو ڈیسک  پر قرآن رکھ دیتے ہیں۔ دلیل بھی پیش کرتے ہیں۔
برائے کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- محمد حسان رضا اترپردیش ایودھیا انڈیا۔
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

اہل حدیث کے نزدیک ممکن جائز ہو فقہ حنفی میں حالت نماذ میں دیکھ کر قران پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے 
درمختارمیں ہے (وقراتہ من مصحف ) ای مافیہ قرآن (مطلقا) لانہ تعلم یعنی مصحف یعنی جس میں قرآن لکھاہے اس سے دیکھ کر تلاوت کرنا مطلقا مفسدنمازہے کیونکہ یہ سیکھنا ہے 
لانہ تعلم کے تحت علامہ شامی علیہ الرحمہ ردالمحتارمیں فرماتے ہیں 
ذکروا لابی حنیفۃ فی علۃ الفساد وجھین ، احدھما ان حمل المصحف والنظر فیہ وتقلیب الاوراق عمل کثیر ، والثانی انہ تلقن من المصحف فصار کما اذا تلقن من غیرہ، وعلی الثانی لا فرق بین الموضوع والمحمول عندہ وعلی الاول یفترقان، وصحح الثانی فی الکافی تبعا للسرخسی
یعنی علمائے کرام نے نماز فاسد ہونے کے متعلق امام اعظم علیہ الرحمہ کے مؤقف میں دو علتوں کو ذکر فرمایا ہے ، ان میں سے ایک یہ کہ قرآن پاک اٹھانا ، اس میں دیکھنا ، اس کے ورق پلٹنا عمل کثیر ہے اور دوسری علت یہ ہے کہ یہ قرآن پاک سے سیکھنا ہے لہذا یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی اور سے سیکھے دوسری علت کی بنا پر سامنے رکھے ہوئے اور اٹھائے ہوئے قرآن مجید میں کوئی فرق نہیں ہو گا اور پہلی علت میں فرق واقع ہو گا ، دوسری علت کو کافی میں امام سرخسی کی اتباع کرتے ہوئے صحیح قرار دیا ہے ۔(درمختار مع ردالمحتار کتاب الصلاۃ ،ج 02، ص 463-464، مطبوعہ کوئٹہ)
فتاوٰی امجدیہ میں ہے
اگرچہ مصحف شریف کی طرف نظر کرنا عبادت ہے مگر اس میں دیکھ کر پڑھنا خارج سے تعلم ہے اور یہ منافی نماز جیسے زبان سے حالت نماز میں امر بالمعروف یا نہی عن المنکر کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی اگرچہ یہ دونوں عبادت ہیں مگر چونکہ منافی نماز ہیں لہذا نماز فاسد۔ (فتاوی امجدیہ ج 1 ص 185مکتبہ رضویہ کراچی)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
03_09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area