Type Here to Get Search Results !

کیا حائضہ حیض ختم ہونے کے بعد بیماری کی وجہ سے تیمم کر سکتی ہے؟


•┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4280)
کیا حائضہ حیض ختم ہونے کے بعد بیماری کی وجہ سے تیمم کر سکتی ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عورت حیض سے فارغ ہوگی اور طبیعت بہت خراب ہے اگر غسل کرے گی تو اور زیادہ طبیعت خراب ہوجائے گی۔ تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے۔ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائلہ:- کنیز قادریہ سبا انصاری ایم پی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل
 
مذکورہ صورت میں بیماری کے بابت محض وہم و گمان اور خیال کافی نہیں اگر طبیعت اتنی خراب ہو کہ ٹھڈا پانی سے مرض بڑھ جائے تو گرم پانی استعمال کرے اور اگر گرم سے بھی مرض بڑھ جائے پھر باوثوق باشرع مسلم دکتور یہ کہ دے کہ کسی بھی پانی کے استعمال میں مرض بہت بڑھ جائے گا پھر حائضہ کا حیض ختم ہونے کے بعد تیمم کر سکتی ہے۔ اور نماز و قران بھی پڑھ سکتی ہے اسی ایک وقت میں دوسرے وقت کی نماز کے لیے دوبارہ تیمم کرے۔
بہار شریعت میں ہے 
محض خیال ہی خیال بیماری بڑھنے کا ہو تو تیمم جائز نہیں۔ یوں ہی کافر یا فاسق یا معمولی طبیب کے کہنے کا اعتبار نہیں۔
اور اگر پانی بیماری کو نقصان نہیں کرتا مگر وُضو یا غُسل کے لیے حرکت ضرر کرتی ہو یا خود وُضو نہیں کر سکتا اور کوئی ایسا بھی نہیں جو وُضو کرا دے تو بھی تیمم کرے۔ 
بیماری میں اگر ٹھنڈا پانی نقصان کرتا ہے اور گرم پانی نقصان نہ کرے تو گرم پانی سے وُضو اور غُسل ضرور ی ہے تیمم جائز نہیں۔ ہاں اگر ایسی جگہ ہو کہ گرم پانی نہ مل سکے تو تیمم کرے۔ یوہیں اگر ٹھنڈے وقت میں وُضو یا غُسل نقصان کرتا ہے اور گرم وقت میں نہیں تو ٹھنڈے وقت تیمم کرے پھر جب گرم وقت آئے تو آئندہ نماز کے لیے وُضو کرلینا چاہیے جو نماز اس تیمم سے پڑھ لی اس کے اعادہ کی حاجت نہیں۔
(بہار شریعت ح ٢ ص ٣٥٠ المكتبة المدينة)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
02/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area