(سوال نمبر 4390)
دودھ پیتا بچہ پیشاب کیا وہ سوکھ گیا اب گود میں لینے والے کے لیے کیا حکم ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ دودھ پینے والے بچے اگر پیشاب کرے اور وہ سوکھ جائے اور اسی حالت میں تیل سے مالش کردے تو گود لینے والے شخص کی نماز کا کیا حکم ہے؟
برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- محمد عادل رضا اسماعیلی راجستھان انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل
ہمارے معاشرے میں یہ رواج ہے بالکل دودھ پیتے بچے اگر پیشاب کردے تو اسے پوچھ دیتے ہیں دھوتے نہیں ہے یہ جہالت ہے اس جہالت کو بدلنا ضروری ہے پیشاب سوکھ جانے سے بچہ پاک نہیں ہوگا۔
البتہ مذکورہ صورت میں اگر بچے کو گود لے لیا تو لینے والا ناپاک نہیں کہ وہ سوکھ چکا ہے دوسرے کے جسم میں اب پیشاب نہیں لگ سکتا اگر بچہ گیلا ہوتا تو جس جگہ اس کا پیشاب لگتا وہ جگہ ناپاک ہوتی مذکورہ صورت میں گود میں لینے سے نماز میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یاد رہے بچہ اگرچہ ایک دن کا ہو اس کا پیشاب ناپاک ہے لہذا اگریہ بدن پر لگ جائے توبدن ناپاک ہوجائے گا اب جب تک پیشاب کوزائل نہ کریں گے جسم ناپاک ہی رہےگا اگرچہ پیشاب سوکھ جائے اور اس کی بدبو ختم ہوجائے کہ بدن پر پیشاب لگ جائے تو فقط سوکھنے اور بو ختم ہونے سے بدن پاک نہیں ہوتا۔
در مختار میں ہے
(و) تطهر (أرض) بخلاف نحو بساط (بيبسها) أي: جفافها ولو بريح (وذهاب أثرها كلون) و ريح
زمین بخلاف بچھونے کے خشک ہونے اگرچہ ہوا سے خشک ہو،اور نجاست کا اثر یعنی رنگ و بُو زائل ہونے سے پاک ہو جائے گی
اس کے تحت رد المحتار میں ہے (قوله بخلاف نحو بساط) أي: وحصير وثوب وبدن مما ليس أرضا ولا متصلا بها اتصال قرار
(مصنف کا قول بخلاف بچھونے کے) یعنی چٹائی،کپڑے اور بدن جو زمین کی جنس سے نہ ہو اور نہ ہی زمین سے اتصالِ قرار ہو (وہ خشک ہونے سے پاک نہیں ہوں گے) (رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الطھارۃ،ج 1،ص 311،دار الفکر بیروت)
بہار شریعت میں ہے دودھ پیتے لڑکے اورلڑکی کا پیشاب نَجاستِ غلیظہ ہے۔یہ جو اکثر عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچوں کا پیشاب پاک ہے محض غلط ہے

(بہار شریعت ج 1ص 390، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
والله ورسوله اعلم بالصواب
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
11/09/2023
11/09/2023