Type Here to Get Search Results !

کیا لیپالک کو اگر دودھ پلادے تو رضاعت ثابت ہوگی؟


•┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4274)
کیا لیپالک کو اگر دودھ پلادے تو رضاعت ثابت ہوگی؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ فخر نے اپنا بھتیجا (adop) کیا گود لیا ہے اگر فخر کی بیوی اپنے بھائی کی بیوی کا دودھ لے پالک کو پلا لے تو کیا فخر کا لے پالک بھتیجا فخر کی بیوی کا محرم بن جائے گا ؟ یعنی کیا وہ اس لے پالک کی رضاعی پھوپھی بن جائے گی ؟ اگر ہاں تو پھر اس لے پالک کیلئے شادی کرنے کیلئے کون کونسے رشتے حرام ہوں گے؟
کیا طریقہ کریں کہ وہ بچہ میری بیوی کا محرم بن جائے؟ ۔بچہ کی عمر 4 ماہ ہے
سائل:- عبدالحميد قاسمي شکارپور سندہ پاکستان
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 
اگر فخر کی بیوی مدت کے اندر دودھ پلادے تو رضاعی ماں ہوجائے گی احناف میں سے صاحبین اور امام شافعی رحمہم اللہ کے ہاں رضاعت کی مدت دو سال ہے خواہ لڑکا ہو یا لڑکی دو سال کے بعد دودھ پلانا جائز نہیں ہے حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مدتِ رضاعت اڑھائی سال ہے پھر لے پالک کے لئے مندرجہ ذیل رشتے سے شادی کرنا حرام ہوگا ۔
یاد رہے کہ جن قرابت داروں سے ازدواجی تعلق قائم کرنا اسلام کی نظر میں ممنوع اورحرام ہے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیاگیاہے۔
(۱) محرمات نسبیة (۲) محرمات رضاعیة (۳) محرمات بالمصاہرت
ہم صرف محرمات رضاعیہ کا ذکر کریں گے 
(۲) محرمات رضاعیہ یعنی جن عورتوں نے دودھ پلایا ہے یہ عورتیں اگرچہ حقیقی مائیں نہیں ہیں مگر حرمتِ نکاح میں والدہ ہی کے حکم میں ہیں لہٰذا ماں کی طرح اپنی اَنّا سے بھی نکاح کرنا حرام ہے یہاں یہ بات ملحوظ رہنی چاہئے کہ یہ نکاح کی حرمت اسی وقت ثابت ہوگی جبکہ بچپن میں جو دودھ پینے کا زمانہ ہوتا ہے اس میں پیا ہو اور دودھ شریک بہنوں سے بھی نکاح حرام ہے (یعنی جن کی حقیقی یا رضاعی ماں کا تم نے دودھ پیا ہے وہ تمہاری رضاعی بہنیں ہوجائیں گی ان سے بھی سگی بہن کی طرح نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہوگا) قرآن پاک میں تو صرف رضاعی ماں، بہن ہی کا ذکر ہے، لیکن جس طرح نسبی رشتہ کی سات عورتوں سے نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہے اسی طرح رضاعی رشتہ کی بھی سات قسم کی عورتوں سے نکاح ممنوع ہوگا نبیٴپاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے 
یحرم من الرضاعة ما یحرم من النسب“ یعنی دودھ پینے کے رشتہ سے وہ سب عورتیں حرام ہوجاتی ہیں جو نسبی رشتہ کی بناء پر حرام ہیں
(کتبہ فقہ عامہ)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
02/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area