Type Here to Get Search Results !

یسوع مسیح کہنا کیسا ہے؟

 (سوال نمبر 6086)
یسوع مسیح کہنا کیسا ہے؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ اگر کوئی شخص لفظ یسوع مریم یا یسوع مسیح۔۔۔ اپنی کتابوں میں یا موبائل میں لکھے یا پھر ہمیشہ اس کی رٹ لگاتا رہے تو اس کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں مع حوالہ عین نوازش ہوگی
السائل:- محمد سرفراز احمد قادری سیتا مڑھی بہار انڈیا 
_________(❤️)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل 

یسوع مسیح یا یسوع مریم نہیں کہنا چاہئے 
یہ عیسائی مذہب کا عقیدہ ہے کہ وہ حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا کہتے ہیں لہذا مسلمان کو اس طرح بولنا صحیح نہیں ہے اور اگر کوئی یہی عقیدہ رکھے جو عیسائی کا ہے پھر کفر ہے قائل خارج از اسلام ہوگا۔
لفظ یسوع دراصل عبرانی اور آرامی ہے لفظ یشوع تلفظ یے۔ شوعا سے لیا گیا ہے جس کا مطلب خداوند نجات ہے جبکہ مسیح عبرانی لفظ مشیاخ تلفظ م-شی اخ سے لیا گیا ہے جس کے معنی ہیں مسح/مخصوص کیا گیا۔
البتہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے مسیح کا لفظ استعمال کرنا جائز ہے 
فتاوی رضویہ میں یہ لفظ مستعمل ہے 
سید نا مسیح کلمۃ اﷲصلوۃ اﷲتعالی وسلامہ علیہ (فتاویٰ رضویہ ج 10 ص 112)
بلکہ قرآن میں ہے 
لقد کفر الذین قالوا ان اﷲ ھو المسیح ابن مریم قل فمن یملک من اﷲ شیئا ان ارادان یھلک المسیح ابن مریم و امہ و من فی الارض جمیعا۔
بے شک کافر ہیں وہ جو مسیح ابن مریم کو خدا کہتے ہیں تم فرما دو کہ کسی کو ﷲ پر کچھ اختیار ہے اگر وہ مسیح ابن مریم اور انکی ماں اور تمام اہل زمین کو فنا کردینا چاہیے۔
(القرآن الکریم ۵ /۱۷)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
05/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area