Type Here to Get Search Results !

قرآنی علم و حکمت قسط نمبر 2


قرآنی علم و حکمت قسط نمبر 2
________(❤️)_________
 بسم اللہ الرحمن الرحیم

وہ سورتیں جن کا آغاز اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا سے ہوتا ہے 
جن سورتوں کی ابتدا اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور تسبیح وتنزیہ سے ہوتی ہے 
ان کی تعداد چودہ (14) ہے۔
١/ الفاتحہ، ٢/ الانعام، ٣/ بنی اسرائیل، ٤/ الکہف، ٥/ الفرقان، ٦/ سبا، ٧/ فاطر، ٨/ الحدید، ٩/ الحشر، ١٠/ الصّف، ١١/ الجمعہ، ١٢/ التغابن، ١٣/ الملک، ١٤/ الاعلیٰ
مذکورہ سورتوں کے آغاز میں یہ خاص حکمت نمایاں طور پر نظر آتی ہے 
کہ ان میں سے نصف تعداد یعنی سات سورتوں میں اللہ تعالیٰ کی صفات کا 
ایجابی اور اثباتی پہلو موجود ہے اور باقی سات میں سلبی اور تنزیہی صفاتِ الٰہیہ کاذکر ہے۔ پہلی قسم کی سات سورتیں وہ ہیں جو الحمد لله يا تبارك کے الفاظ سے شروع ہوتی ہیں اور ان میں اللہ تعالیٰ کی صفات کو مثبت انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ اللہ سبحانہ کی ذات حمد وثنا کے لائق ہے یا یہ کہ وہ بابرکت ہے۔
(الف) الحمد لله سے شروع ہونے والی سورتیں یہ ہیں
(1) الفاتحہ (الحَمدُ لِلَّهِ رَ‌بِّ العٰلَمينَ)
(2) الانعام (الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَر‌ضَ)
(3) الکہف (الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى أَنزَلَ عَلىٰ عَبدِهِ الكِتب)
(4) سبا (الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَر‌ضِ)
(5) فاطر (الحَمدُ لِلَّهِ فاطِرِ‌ السَّمٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ)
(ب) لفظ تبارك سے دو سورتوں کا آغاز ہوتا ہے:
(1) الفرقان (تَبارَ‌كَ الَّذى نَزَّلَ الفُر‌قانَ عَلىٰ عَبدِهِ)
(2) الملک: ﴿تَبٰرَ‌كَ الَّذى بِيَدِهِ المُلكُ)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
21/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area