Type Here to Get Search Results !

قرآنی علم و حکمت قسط نمبر 1


قرآنی علم و حکمت قسط نمبر 1
________(❤️)_________
بسم اللہ الرحمن الرحیم
________(⭐)_________
فواتح السور 
قرآنی سورتوں کے افتتاحی کلمات کی تقسیم اور بعض اعجازی پہلو۔
قرآنی سورتوں کی ابتدا میں جو الفاظ آئے ہیں اُنہیں اصطلاح میں فواتح السُّوَرکہا جاتا ہے اگر ان افتتاحی کلمات کی نوعیت اور حقیقت پر غور کیا جائے تو انکی دس اقسام بن جاتی ہیں جو حسب ِذیل ہیں
(1) وہ سورتیں جن کا آغاز اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا سے ہوتا ہے
(2) وہ جن کے شروع میں حروف تہجی یا حروفِ مقطعات وارد ہوئے ہیں۔
(3) وہ جن کی ابتدا حروفِ ندا سے ہوئی ہے۔
(4) وہ جو جملہ خبریہ سے شروع ہوتی ہیں۔
(5) وہ جن کا آغاز قسم سے ہوا ہے۔
(6) وہ جن کے شروع میں حروف شرط إذَا آیا ہے
(7) وہ جن کی ابتدا فعل امر سے ہوئی ہے
(8) وہ جو کسی حرفِ استفہام سے شروع ہوتی ہیں
(9) وہ جس کا آغاز لِ لام تعلیل ہو 
(10) یا لامِ تعجب سے ہوا ہے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
 20/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area