(سؤال نمبر 7006)
شارٹ کٹ محمد اپنے نام کے ساتھ لکھنا کیسا ہے؟
_________(❤️)_________
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَ رَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ لفظ Muhammadکو شارٹ میں Muhd لکھنا جائز ہے یا نہیں ؟
سائل:- سجاد بشیر پاکستان دارالافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن
_________(❤️)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عزوجل
اپنے نام کے شروع میں محمد کے لفظ کومُخَفَّف کرکےایم ڈی لکھنا بہتر نہیں ہے اگرچہ آج کل کے عرف میں ایم ڈی سے محمد ہی مراد لیا جاتا ہے اور نام کے شروع میں محمد سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مراد نہیں ہوتی ہے لیکن بہرحال تخفیف کی صورت میں بے ادبی کا شائبہ ضرور پایا جاتا ہے اِس لیے نام کے شروع میں مکمل محمد ہی لکھنا چاہتے
بلاضرورت ناموں میں تخفیف کرنا اچھا نہیں بلکہ بسا اوقات تخفیف کی وجہ سے معنی بھی بدل جاتے ہیں اس لئے لفظ محمد جہاں ائے مکمل لکھا جائے
البتہ نام بڑا ہو اور پاس پورٹ ائی ڈی کارڈ پر حکومت لکھے تو الگ بات ہے پھر بھی پورا لکھوانے کی کوشش ہونی چاہئے
اج کل تو ہم دین سے اتنے دور ہو رہیں ہیں کہ اسلامی نام سے بھی دور ہو رہیں ہیں
کہ کچھ لوگ تو اسلامی نام ہی رکھنا چھوڑدیا اُن کی صورت وسیرت سے تو پہلے بھی مسلمان سمجھنا ان کا مشکل تھا نام سے پتہ چل جاتا تھا،اب نئے نام انگریزی طرز پر رکھے جارہے ہیں اللہ خیر فرمائے۔
اسی طرح حضور سیدِ عالم صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم کے نام کے ساتھ صرف ص یا صلعم لکھنا سخت ناجائز حرام ہے مکمل درود پاک لکھنا چاہیے ۔نیز صحابۂ کرام اور اولیا ئے عظام کے ناموں ساتھ رض یا رح لکھنا بھی ممنوع ہے، مکمل رضی اللہ تعالی عنہ اور رحمۃ اللہ تعالی علیہ لکھا جائے۔
بہار شریعت میں ہے
اکثر لوگ آج کل دُرود شریف کے بدلے صلعم، عم، لکھتے ہیں، یہ ناجائز و سخت حرام ہے۔ یوہیں رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی جگہ رحمتہ ﷲ تعالی کی جگہ لکھتے ہیں یہ بھی نہ چاہیے (بہار شریعت ج 1، ح :3، ص 534،مطبوعہ مکتبۃالمدینہ)
والله ورسوله اعلم بالصواب

کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
07/08/2023