Type Here to Get Search Results !

کیا شرعی گواہان کی گواہی سے طلاق واقع ہوگی جبکہ شوہر انکار کرتا ہو؟

 (سوال نمبر 6098)
کیا شرعی گواہان کی گواہی سے طلاق واقع ہوگی جبکہ شوہر انکار کرتا ہو؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ (زید) نے اپنی اہلیہ (ہندہ) جو حاملہ ہے اس کو بقول گواہان نیپالی میں اس لفظ तिमी लाई एक दुई तीन तलाक दियो ( یعنی: میں نے تمہیں ایک، دو، تین طلاق دیا) سے طلاق دیا جبکہ زید کا کہنا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دیا اور میں جانتا بھی نہیں ہوں کہ طلاق کیسے دیتے ہیں بلکہ میں نے یہ لفظ کہا म तिमी लाई एक दुई तीन तलाक दिन्छु یعنی : میں تمہیں ایک، دو، تین طلاق دے دوں گا) دریافت طلب یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں اگر طلاق ہو گئی تو دوبارہ ہندہ کازید کے ساتھ نکاح کی شرعی صورت کیا ہے ؟ اور اس عورت کی عدت کیا ہے اور عدت کے دوران عورت کا نان و نفقہ و سکنہ اور ہونے والے بچے کی کفالت (کھانا، پینا، کپڑا اور دودھ پلانے کا خرچہ ) کس پر واجب ہے ؟ بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ مطلقہ عورت اپنے سسرال میں نہیں رہ سکتی جبکہ لڑکے کو گھر سے باہر نکال دیا گیا ہے اور لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطلقہ عورت جس چیز میں ہاتھ لگادے اس چیز کو اس کے گھر والے میں سے کوئی بھی استعمال نہیں کر سکتا تو لوگوں کا ایسا کہنا کیسا ہے اور کیا مطلقہ عورت اپنے سسرال میں عدت گزار سکتی ہے ؟ اور زید یہ بھی کہتا ہے کہ مجھے اپنے گھر میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے اور قومی امکان ہے کہ وہ لڑ کا بغیر حلالہ شرعی کہ اس لڑکی کے ساتھ رہے گا اور ان کے گھر والے بھی ان پر منع نہیں کر رہے ہیں تو اس صورت میں تمام لوگوں پر اس کا اور اس کے گھر والوں کا بائیکاٹ کر ناواجب ہے یا نہیں؟ 
یاد رہے کہ لڑکی وہاں موجود تھی اور ساری بات سنی بھی تھی مگر لڑکی ہے نیو مسلم لو میرج کیا تھا لڑکی کا کہنا ہے کہ ہمیں طلاق وغیرہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ طلاق کیا ہے وغیرہ ، 
نام گواہان:- (1): محمد صلاح الدین انصاری(2): محمد ثقلین انصاری ( برادر زید)
(3): محمد جابر انصاری
سائل:- محمد دانش رضا نیپال
_________(❤️)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل
 
جب جانتا ہی نہیں ہے طلاق کو تو دوسرے الفاظ چھوڑ کر یہی الفاظ میں تمھیں ایک دو تین طلاق دے دوں گا کیسے بولا ؟
جب زید 3 طلاق دے کر انکار کر رہا ہے اور ہندہ کے پاس 3 شرعی گواہ ہے پھر طلاق مغلظہ کے ساتھ ہندہ زید پر حرام ہوگئی مذکورہ صورت میں وضع حمل ہندہ کی عدت ہوگی بعد عدت وہ جہاں چاہے نکاح کر سکتی ہے۔ اب شوہر ثانی بعد جماع اگر طلاق دیدے پھر ہندہ عدت گزار کر شوہر اول سے نکاح کر سکتی ہے نئے مہر و شرعی گواہ کے ساتھ ازیں قبل نہیں۔
دواران عدت نان و نفقہ سکنی دودھ پلانے کا خرچہ سب زید پر واجب ہے۔
مطلقہ کو سسرال ہی میں عدت گزارنی واجب ہے جبکہ وہاں سہولت موجود ہو ورنہ 
جہاں ہندہ کو اپنی ذات کے لیے آسانی ہو وہاں عدت گزارے گی۔
مطلقہ حائضہ نفساء کے ہاتھ سے پکایا ہوا کھانا شرعا کھانا بلا کراہت جائز ہے یہ سب گھٹیا درجے کی جہالت ہے۔
اگر زید کے گھر والے باہم میاں بیوی کی طرح رہنے سے نہ روکے تو ان کا بھی سماجی بائکات کیا جائے۔
چونکہ حالت عدت مغلظہ یا بائن میں میاں بیوی کا سا برتائو حرام ہے سپورٹ کرنے والے سب گناہ حرام کے مرتکب ہوں گے۔
یاد رہے اگر ان 3 گواہوں نے اپنے کان سے الفاظ طلاق سنے ہوں تو مذکورہ حکم ہے۔ورنہ مسئلہ کی نوعیت بدل جائے گی۔
امام اہل سنت مجدد دین وملت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں
بحالتِ اختلاف، طلاق کا ثبوت گواہوں سے ہوگا اور دو گواہ عادل شرعی شہادت بروجہِ شرعی اداکریں ۔ کہ اس شخص نے اپنی زوجہ کو طلاق دی طلاق ثابت ہوجائے گی ۔ پھر اگر شوہر نفی کے گواہ دے گا یا اس بات کے کہ مطلّقہ بعد طلاق اس سے بولی کچھ اصلاً مسموع نہ ہوگا، ہاں اگر عورت گواہ بروجہ شرعی نہ دے سکے تو شوہر پر حلف رکھا جائے گا اگر حلف سے کہہ دے گا کہ اُس نے طلاق نہ دی طلاق ثابت نہ ہوگی اور اگر حاکمِ شرعی کے سامنے حلف سے انکار کرے گا تو طلاق ثابت مانی جائے گی (فتاویٰ رضویہ ج۵ ص٦٦٩)
حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں
ان کے علاوہ دیگر معاملات میں دو مرد یا ایک مرد اور دوعورتوں کی گواہی معتبر ہے جس حق کی شہادت دی گئی ہو وہ مال ہو یا غیر مال مثلاً ، طلاق، عتاق، وکالت کہ یہ مال نہیں (بہار شریعت ح١٢ص٩۴١)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
06/98/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area