Type Here to Get Search Results !

شادی چھپانے کے لئے شوہر کو بھائی یا بیوی کو بہن کہنا کیسا ہے؟

 (سوال نمبر 4183)
شادی چھپانے کے لئے شوہر کو بھائی یا بیوی کو بہن کہنا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع اس کے متعلق کہ 
ایک بندے کے پہلی زوجہ بیمار ہے دو تین امراض میں مبتلا اور اس نے بغیر کسی کو بتائے اپنی ایک رشتے دار خاتون سے نکاح کیا ہوا جس کا صرف اس کے دو چار دوستوں کو پتا ہے باقی سب سے چھپا رکھا ہے اور رجسٹرڈ بھی نہیں کروایا ہوا 
اب مسلہ اس کو یہ ہے اس کی دوسری بیوی گھر آتی رہتی ہے تو جب وہ گھر آتی ہے تو پہلی بیوی اس کو یہی بولتی ہے کہ اپنے بھائی کو پانی دو یا کھانا دو اور جب کبھی رشتے داروں میں بیٹھے تب اس کی دوسری بیوی بھی اس کو بھائی بلا لیتی ہے اس میں کوئی شرعی مسلہ تو وہ یہ سب نکاح کو چھپانے کی خاطر بولتی کیونکہ پتا چلنے پہ بہت زیادہ مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں
سائل:-:محمد ندیم رضا قادری پنجاب پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 
نکاح نام ہے علی الاعلان ہونے کا کل ہوکر اولاد ہوجاتے پھر لوگوں کو بدگمانی کا جواب کون دے پھر لڑکی پر بد گمانی الگ مذکورہ صورت میں اگر لڑکی بالغہ ہے اور شرعی طور پر مہر و گواہ کے ساتھ نکاح کیا ہے تو نکاح جائز ہے چھپائے کی ضرورت نہیں ہے پہلی بیوی کو شرعی مسئلہ سمجھادے کہ شرعا جائز ہے 
یاد رہے میاں بیوی کا ایک دوسرے کو بہن بھائی کہنا جائز نہیں ان دونوں پرلازم ہے کہ ہنسی مذاق میں یا نکاح چھپانے کے لئے 
ایک دوسرے کوبہن بھائی نہ کہیں البتہ اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔
ردالمحتارمیں ہے 
قولہ لزوجتہ :یا اخیة مکروہ وفیہ حدیث رواہ ابو داود أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمع رجلا یقول لامرأتہ: یا اخیة فکرہ ذلک ونھی عنہ
یعنی شوہر کا اپنی بیوی کو بہن کہہ کر پکارنا کہنا مکروہ ہےاس بارے میں ایک حدیث ہے جسے ابوداؤد نے روایت کیاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کوسناکہ وہ اپنی بیوی کو اے پیاری بہن کہہ رہاہے توآپ نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا اور اس کی ممانعت فرمائی ۔(رد المحتار، ج 5،ص 133،مطبوعہ کوئٹہ)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
25/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area