Type Here to Get Search Results !

منقبت امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ صبر و رضا کا شکر کا ہالہ حسین ہے تاریکیِ ستم میں اجالا حسین ہے


::::::: بزمِ تاج الشریعہ کا کلام::::::::

منقبت امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ

صبر و رضا کا شکر کا ہالہ حسین ہے
تاریکیِ ستم میں اجالا حسین ہے

شامِ غمِ حیات کا تارا حسین ہے
صبحِ حیاتِ نو کا اجالا حسین ہے

سرکارِ دو جہاں کا سراپا حسین ہے
مولائے کائنات کا جلوہ حسین ہے

عشّاقِ زہد و تقویٰ کا قبلہ حسین ہے
قلبِ مجاہدین کا کعبہ حسین ہے

عرشِ تخیُلات کا تارا حسین ہے
فرشِ تفکرات کا جلوہ حسین ہے

چشمِ فلک نگاہِ زمیں بھی یہ کہہ اٹھیں
"ایسا جہاں میں کون ہے جیسا حسین ہے"

آتی ہے دشتِ کرب و بلا سے صدائے حق
ظلمِ یزیدیت پہ طمانچہ حسین ہے

سجدہ تو بہرِ کبریا ہے ؛ نجدیو! مگر
پھر بھی خیالِ شاہ میں میرا حسین ہے

لبہائے مصطفیٰ نے بتایا ہے چوم کر
باغِ بہشت کا گلِ زیبا حسین ہے

افکارِ میرے کیون نہ منوّر ہوں اے بشیر
چرخِ جہانِ فکر کا تارا حسین ہے

:::::::::::::: رشحاتِ قلم :::::::::::
حضرت علامہ مولانا محمد بشیر القادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
گلاب پوری کھنڈوہ ایم پی رابطہ نمبر 9770304521

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area