Type Here to Get Search Results !

پیر کیسا ہونا چاہیے؟

(سوال نمبر 4153)
پیر کیسا ہونا چاہیے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
کہ اگر کوئی سید خانقاہ کا کا سجادہ ہو اور وہ شریعت کے مطابق داڑھی بھی نہیں رکھتا اور اعلیٰ حضرت کے کلام پڑھنے سے منع کرتا ہے اور بہت سے غیر شرعی کام کرتا ہے لیکن لوگ سجادہ سے بیعت بھی ہوتے ہیں اس مسلئے کے بارے میں شریعت کیا حکم دیتی ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
سائل:- شیر محمد القادری دہلی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 
سید کی تعظیم کریں گے چاہے وہ عاصی ہی کیوں نہ ہو نسب رسول اور نسبت رسول کی وجہ سے ۔
داڑھی شرعا نہ رکھنے کا گناہ انہیں ہوگا ۔
اعلی حضرت کا کلام پڑھنے سے منع نہیں کرنی چاہیے پر جن سے مرید ہوں ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات لازمی ہے 
مُرشدِ کامل کہ جس کے ہاتھ پر بیعت کرنا دُرُست ہو اس کی شَرائط بیان کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت امام اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں بیعت لینے اور مسندِ اِرشاد پر بیٹھنے کے لئے چارشَرطیں ضَروری ہیں
(1) ایک یہ کہ سُنّی صحیحُ العقیدہ ہو اس لئے کہ بدمذہب دوزخ کے کتے ہیں اور بدترین مخلوق، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔
(2) دوسری شرط ضَروری عِلم کا ہونا، اس لئے کہ بے علم خُدا کو پہچان نہیں سکتا۔
(3) تیسری یہ کہ کبیرہ گناہوں سے پرہیز کرنا اس لئے کہ فاسِق کی توہین واجب ہے اور مُرشِد واجبُ التعظیم ہے دونوں چیزیں کیسے اکھٹی ہوں گی۔
(4) چوتھی اجازتِ صحیح مُتَّصِل ہو جیسا کہ اس پر اہلِ باطن کا اِجما ع ہے۔جس شخص میں اِن شَرائط میں سے کوئی ایک شرط نہ ہو تو اس کو پیر نہیں پکڑنا چاہئے۔
(فتاویٰ رضویہ ج 21 ص 491)
صَدرُ الشَّریعہ، بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں جب مُرید ہونا ہو تو اچھی طرح تفتیش کر لیں، ورنہ اگر (کسی ایسے کو پیر بنا لیا جو) بد مذہب ہوا تو اِیمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
اے بسا اِبلیس آدم روئے ہست
پس بہر دستے نباید داد دست 
(بہار شریعت ح 1 ص 377)
کبھی اِبلیس آدمی کی شکل میں آتا ہے، لہٰذا ہر ہاتھ میں ہاتھ نہیں دینا چاہیے یعنی ہر کسی سے بیعت نہیں کرنی چاہیے
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
23/98/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area