Type Here to Get Search Results !

نیل گدھے کا گوشت کھانا کیسا ہے؟

 (سوال نمبر 7053)
نیل گدھے کا گوشت کھانا کیسا ہے؟
....................................
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا نیل گدھے کا گوشت کھانا کیسا ہے؟ اس کا جواب قران و حدیث کی روشنی میں ارسال فرمائیں      
سائل:- محمد احمد جمیل انڈیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل

نیل گدھے یعنی وحشی گدھے جسے نیل گائے کہتے ہیں اس کا گوشت کھانا حلال و سنت ہے۔
یاد رہے کہ گورخر وحشی گدھے کا گوشت اور وحشی گدھا یعنی نیل گائے حلال ہے گھوڑے کی طرح ہوتا ہے جنگلوں میں پایاجاتاہے
اقا علیہ السلام نے 
نے بکری دنبہ۔ بھیڑ اونٹ، گورخر یعنی جنگلی گدھا
خرگوش مرغ بٹیر مچھلی کا گوشت کھایا ہے۔(سیرت رسول عربی۵۸۶)
 لیکن ان میں سب سے زیادہ بکری کی دَستی کا گوشت پسند تھا۔
حدیث پاک میں ہے 
حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تے ہیں: پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں (بکری) کا بازو پیش کیا گیا اور آپ کو یہ پسند بھی تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے تناول فرمایا۔(احیاء العلوم، 5/712)
حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مرغ کھاتے دیکھا (مسلم،بخاری) ( مراٰۃ ج ۵ ص ۱۰۰۵)
حضرت سفینہ سے روایت ہے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ بٹیر کا گوشت کھایا (ابوداؤد) (مراٰۃ ۵ج ۱۰۱۷ ص)
 آپ نے سفر میں بھی اور گھر میں بھی اونٹ کاگوشت تناول فرمایا۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی کہتے ہیں کہ میں جیش الخبط میں گیا تھا اور امیر لشکر ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ تھے ہمیں بہت سخت بھوک لگی تھی دریا نے مری ہوئی ایک مچھلی پھینکی کہ ویسی مچھلی ہم نے نہیں دیکھی اس کا نام عنبر ہے ہم نے آدھے مہینے تک اسے کھایا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس کی ایک ہڈی کھڑی کی بعض روایت میں ہے پسلی کی ہڈی تھی اس کی کجی اتنی تھی کہ اس کے نیچے سے اونٹ مع سوار گزر گیا جب ہم واپس آئے تو حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ذکر کیا فرمایا کھاؤ اللہ نے تمہارے لیے رزق بھیجا ہے اور تمہارے پاس ہو تو ہمیں بھی کھلاؤ' ہم نے اس میں سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تناول فرمایا۔(صحیح البخاري'کتاب المغازی،باب غزوۃ سِیْفِ البحر...إلخ،الحدیث: ۴۳۶۰و۴۳۶۲، ج۳، ص۱۲۷ ،۱۲۸)
گورخر آپ نے وحشی گدھے کا گوشت بھی تناول فرمایا ۔حضرت ابوقتادہ سے روایت ہے کہ انہوں نے وحشی گدھے کو دیکھا تو اسے ہلاک کردیا تب نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کیا اس کا کچھ گوشت تمہارے پاس ہے،عرض کیا ہمارے پاس اس کا پاؤں ہے حضور نے قبول فرمایا اور کھایا۔(مسلم،بخاری)
وحشی گدھا یعنی نیل گائے حلال ہے گھوڑے کی طرح ہوتا ہے جنگلوں میں پایاجاتاہے(مراٰۃج۵ص۱۰۰۱)
خرگوش حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ ہم نے مَرّالظَہران پر ایک خرگوش کو بھگایا اور میں اسے پکڑ کر ابو طلحہ کے پاس آیا انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی سرین اور دونوں رانیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھجیں جو آپ نے قبول کر لیں۔(مُتَّفَقٌ عَلَیْہ) ( مراٰۃ ج ۵ ص ۱۰۰۲)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
13/08_2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area