Type Here to Get Search Results !

معتکف کا مائک سے سحری کا اعلان، نیز سلام پڑھنا از روئے شرع کیسا ہے۔؟

معتکف کا مائک سے سحری کا اعلان، نیز سلام پڑھنا از روئے شرع کیسا ہے۔؟
ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ
اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ  معتکف مسجد میں سحری کا اعلان اور مائک سے سلام پڑھ سکتا ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔
سائل:- محمد حشمت رضا بہار
ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ
☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
الجواب بعون الملک الوھاب:-
جی ہاں معتکف مسجد میں سحری کا اعلان اور سلام بھی پڑھا سکتا ہے اگر چہ سحری کا اعلان اور سلام کے لئے اسے مسجد سے باہر ہی کیوں نا نکلنا پڑے اس سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا چاہے سنت اعتکاف ہو یا واجب 
درمختار میں ہے
وحرم علیہ ای علی المعتکف اعتکافاً واجباً الخروج الا لحاجۃ الانسان طبعیۃ و شرعیۃ کعید واذان لو مؤذناً 
اس کے تحت علامہ شامی لکھتے ہیں 
قولہ مؤذناً ھذا قول ضعیف والصحیح انہ لا فرق بین المؤذن وغیرہ کما فی البحر والامدا 
(درمختار جلد۳ صفحہ ۴۳۴ تا ۴۳۶)
حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ و الرضوان تحریر فرماتے ہیں
فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے باہر اس سے ملحق ضرویات مسجد کے لئے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا بلا اجازت شرعیہ اگر نکل کر باہر چلا گیا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا فنائے مسجد اس معاملہ میں حکم مسجد میں ہے سحری کے اعلان کے لئے فنائے مسجد میں جاسکتا ہے اھ 
(فتاویٰ امجدیہ ج ۱ ص ۳۹۹)
اذان اعلان برائے جماعت ہے اسی طرح اعلان برائے سحری صوم 
لہٰذا صورت مسؤلہ میں ابتداء سحری و ختم سحری اور صلاۃ و سلام کے لئے مسجد میں لگے ہوئے مائک سے کرسکتا ہے ۔
🔹واللـہ تعالـیٰ ورسولہﷺاعلم بالصواب🔹
ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ
✒کتبــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ذوالفقار علی نظامی صاحب قبلہ غفرلہ القوی مقام اوجھا پوکھر علاقہ اسلام پور بنگال
(مــــــورخــــــہ: ۲۳/ رمضان المکرم ۱۴۴۲ ہجری۔ ۰۶/ مئی ۲۰۲۱ عیسوی
✅الجوب صحیح
فقط محمد آفتاب عالم حمتی مصباحی دہلوی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area