:::::::::::: منقبت شریف ::::::::::::
نگاہِ لطف ہو سرکار مفتیِ اعظم
میں دیکھوں آپ کا دربار مفتیِ اعظم
زمانہ کہتا ہے کہتا رہے گا محشر تک
ہیں عاشقِ شہِ ابرار مفتیِ اعظم
تمہارےدم سےیقیناًہےباغِ اہلِ سنن
ہر ایک سمت لال زار مفتیِ اعظم
تری جلالت علمی سےلرزاں ہے اب تک
دیارِ ہند کی سرکار ؛ مفتیِ اعظم
زبانِ اہلِ سنن کہہ رہی ہے ہرلمحہ
ہمارے ہیں سپہ سالار مفتیِ اعظم
ہزاروں لاکھوں مریدی میں تیرےہیں ایسے
جو خود ہیں صاحبِ دستار مفتیِ اعظم
تری جلالتِ علمی کاخطبہ پڑھتا ہے
یقیناً آج بھی سنسار مفتیِ اعظم
عدو نکل پڑا میدان چھوڑ کر فوراً
سنا جب آپ کی للکار مفتیِ اعظم
بشیرِ قادری رضوی رہے ہر اک لمحہ
تمہارے عشق میں بیمار مفتیِ اعظم
::::::::::::::::: فکر و قلم ::::::::::::::
حضرت علامہ مولانا محمد بشیر القادری رضوی گلاب پوری کھنڈوہ ایم پی
رابطہ نمبر 9770304521