بزمِ تاج الشریعہ کا کلام
:::---------------:::
رب نے لفظِ کن کہا تیرے لیے
یا نبی ہر کچھ بنا تیرے لیے
بلبلیں نغمہ سرا تیرے لیے
اور لبِ قمری ہے وا تیرے لیے
اجتماعِ اولین و آخریں
حشر میں ہوگا شہا تیرے لیے
خانۂ کعبہ کو ربِ پاک نے
قبلۂ اعلیٰ کیا تیرے لیے
خود خدائے پاک ربّ ذو المنن
ہے بے پردہ ہو گیا تیرے لیے
اے خدا کے حامد و محمودِ خاص
" تو ثنا کو ہے ثنا تیرے لیے"
رب نے کی تخلیقِ باغِ خلد بس
اے غلامِ مصطفیٰ تیرے لیے
دونوں عالم میں غلامِ مصطفیٰ
بابِ رحمت ہے کُھلا تیرے لیے
چھوڑ راہِ نار آ سمتِ ارم
نجد یا ہے مشورہ تیرے لیے
لب بشیرِ قادری کا یا نبی
بہرِ مدحت وا ہوا تیرے لیے
::::::::::::: از قلم ::::::::::
حضرت علامہ مولانا محمد بشیر القادری رضوی صاحب
قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی گلاب پوری کھنڈوہ ایم پی
رابطہ: نمبر-9770304521