Type Here to Get Search Results !

مندر میں جاکر تصویر کھچوانا کیسا ہے؟

 (سوال نمبر 6066)
مندر میں جاکر تصویر کھچوانا کیسا ہے؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
اس مسئلہ کے بارے میں زید کا کہنا ہے میں اور میرے غیر مسلم دوست ہم سب تفریح کے طور پر ہندوؤں کا جو مندر ہوتا ہے اس میں فوٹو بھی کھنچائی اور گھومے پھرے بھی اب سوال یہ ہیکہ میرے اس فعل سے شرعی کچھ نقصان تو نہیں، جواب عنایت فرما کر شکریہ موقع دیں ،،
سائل:-محمد عامر مقیم حال دوبئی
_________(💚)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عزوجل
ڈیجیٹل تصویر کے بابت علماء فقہ کا اختلاف ہے ایک قول کے مطابق ڈیجیٹل تصویر تصویر کے حکم میں نہیں ہے۔ پر مندر میں جاکر کر تصویر لینا جائز نہیں ہے کہ لوگ تصویر لینا نہیں سمجھیں گے کچھ اور ہی سمجھیں گے اور ایسے اتہام و بدگمانی کی جگہ سے شرعا اجتناب کا حکم ہے۔(سنن دارمی کی حدیث نمبر: 1067ہے) 
اتقوا مواضع التهم
تہمت کی جگہوں سے بچو۔۔
لہذا تصویر یا سیر و تفریح کے لئے وہاں جانا جائز نہیں۔
والله ورسوله اعلم بالصواب 
_________(💛)_______
کتبہ:- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی
محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨
خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن 
شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
03/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area