کیا نبی کریم ﷺ نعلین پاک پہن کر عرش گئے تھے؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

معراج کی رات میں کیا نبی ﷺ نعلین مبارک پہن کر عرش پر گئے تھے
________(❤️)_________
________(❤️)_________
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب ھو الھادی الی الصواب
معراج کا واقعہ بیان کرتے ہوئے یہ روایت بیان کی جاتی ہے کہ معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نعلین مبارک پہن کر گئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتارنا چاہا تو آواز آئی اے حبیب نعلین کے ساتھ تشریف لائیں تاکہ عرش کو عزت زینت حاصل ہو مذکورہ روایت کے متعلق امام اہل سنت اعلٰی حضرت
رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ محض چھوٹ ہے موضوع ہے
( احکام شریعت حصہ دوم صفحہ 160)
ملفوظات اعلٰی حضرت میں ہے کہ یہ روایت محض باطل موضوع ہے
( ملفوظات اعلٰی حضرت صفحہ 293)
شارح بخاری شریف الحق رحمۃ اللہ علیہ اس روایت کے بارے میں فرماتے ہیں اس روایت کے موضوع ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ یہ روایت حدیث کی کسی معتبر
کتاب میں نہیں ہے جو صاحب یہ روایت بیان کرتے ہیں ان سے پوچھے کہ کہاں لکھا ہے ایسا۔

(فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ 370)
حضرت علامہ امجد علی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ مشہور ہے کہ شب معراج آپ صلی اللہ علیہ وسلم نعلین مبارک پہن کر عرش پر تشریف لے گئے اور واعظین اس کے متعلق ایک اور روایت بیان کرتے ہیں اس کا ثبوت نہیں اور یہ بھی ثابت نہیں کہ برہنہ پاؤں تھے لہذا اس کے متعلق سکوت کرنا بہتر ہے
(بہار شریعت حصہ 16 مجلس خیر مسئلہ نمبر 6)

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
ہلدوانی نینیتال