Type Here to Get Search Results !

کیا بندر بنی اسرائیل کی نسل سے ہے؟

 کیا بندر بنی اسرائیل کی نسل سے ہے؟
________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بندر بنو اسرائیل کی نسل میں سے ہے یا نہیں کہا جاتا ہے بندر ان ہی کی نسل سے ہے 
بینوا و توجروا
________(❤️)_________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب
موجودہ بندر مسخ شدہ بنو اسرائیل میں سے نہیں ہے۔
تمام مسخ شدہ بنو اسرائیل تین دن بعد مر گۓ تھے۔
امام ابن جریر نے اپنی سند کے ساتھ حضرت ابن عباس کی ایک طویل روایت ذکر کی ہے۔ جن لوگوں نے ہفتہ کا دن مچھلی کا شکار کیا تھا۔، ان کی معصیت کی وجہ سے اللہ نے انکو بندر بنادیا وہ زمین میں صرف تین دن زندہ رہے ۔، انہوں نے نہ کچھ کھایا نہ پیا نہ ان کی نسل چلی۔، اور اللہ نے بندروں خنزیروں اور باقی تمام مخلوق کو چھ دنوں میں پیدا کیا تھا۔ جس کا ذکر اللہ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے۔، اور اللہ نے اس قوم کو بندروں کی صورت میں مسخ کردیا اور وہ جس کے ساتھ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
اس پر تمام مفسرین محدثین متکلمین کا اتفاق ہیں 
بنو اسرائیل کی مسخ شدہ نسل نہیں چلی۔،البتہ علامہ ابن العربی نے اس میں اختلاف کیا ہے بعض روایات کو لیکر مثلاً بندریہ کو رجم کیا گیا جو کی بخاری کے بعض نسخوں میں یہ روایت ہے ۔، 
ذبح شدہ گوہ کو پتیلوں میں سے پھینک دیا گیا اس کو کھایا نہیں گیا حب کہ تمام صحابہ بھوکے تھے۔، یا جو روایت چوہوں کے بارے میں آئی ہے ان سب روایات کو لیکر علامہ ابن عربی نے اختلاف کیا ہے۔، اب ہم ان سب کو ذکر کرے تو گفتگو بہت طویل ہوجائے گی۔، بہر حال خلاصہ کلام یہ ہے۔ بنو اسرائیل کی نسل آگے نہیں چلی اس کی دلیل میں ہم اوپر حدیث ذکر کر آئے ہے۔، جس سے پتہ چلا وہ سب تین دن بعد ہلاک ہوگۓ تھے ان کی نسل نہیں چلی۔ نیز صحیح مسلم میں ۔
حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
 قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْقِرَدَةُ وَالْخَنَازِيرُ هِيَ مِمَّا مُسِخَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُهْلِكْ قَوْمًا أَوْ يُعَذِّبْ قَوْمًا فَيَجْعَلَ لَهُمْ نَسْلًا وَإِنَّ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ
  ایک آدمی نے پوچھا : اللہ کے رسول! یہ بندر اور خنزیر کیا انہی میں سے ہیں جو مسخ ہو کر بنے تھے؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے کسی قوم کو ہلاک کیا یا کسی قوم کو عذاب دیا تو پھر ان ( لوگوں ) کی نسل نہیں چلائی بندر اور خنزیر تو ان سے پہلے بھی موجود تھے
(صحیح مسلم حدیث نمبر 6772)
یہ حدیث زیر بحث مسئلہ میں صاف تصریح ہے کہ موجودہ بندر اور خنزیر مسخ شدہ بنو اسرائیل میں سے نہیں ہے ۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال
رابطہ نمبر:- 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area