Type Here to Get Search Results !

محرم میں قبروں کو لیپنا کیسا اور محرم کے علاوہ بھی قبروں کو لیپ سکتے ہیں؟

 (سوال نمبر 6082)
محرم میں قبروں کو لیپنا کیسا اور محرم کے علاوہ بھی قبروں کو لیپ سکتے ہیں؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے کہ محرم الحرام میں قبروں کو لیپنا کیسا اور محرم الحرام کے علاوہ بھی قبروں کو لیپ سکتے ہیں 
مدلل جواب عنایت فرمائیں 
سائل:- محمد طلحہٰ پاکستان دارالافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل
 
قبر کو کسی بھی وقت ضرورت کے پیشِ نظر مٹی سے لیپ لینا جائز ہے لیکن محرم کے مہینہ میں لپائی کے اہتمام و التزام کی از روئے شرع کوئی اصل نہیں ہے
حاشیۃ الطحطاوی میں ہے
وفى النوازل لابأس بتطيينه، وفى التجنيس والمزيد لابأس بتطيين القبور خلافًا لما فى مختصر الكرخى.(كتاب الصلوة، باب احكام الجنائز، ص:611)  
معارف السنن میں ہے
اتفق الخطابي والطرطوشي والقاضي عیاض علی المنع، وقولهم أولیٰ بالاتباع حیث أصبح مثل تلك المسامحات والتعللات مثاراً للبدع المنکرۃ والفتن السائرۃ، فتری العامة یلقون الزهور علی القبور الخ.(معارف السنن ، کتاب الطہارۃ ، باب التشدید فی البول، ج:، ص:265، ط:اي ايم سعيد)
واضح رہے کہ قبرستان میں مدفون افراد کو بےحرمتی سے بچانے کے لیے قبرستان کی دیکھ بھال کرنا شرعاً نہ صرف جائز بلکہ مندوب عمل ہے اس عمل کی ادائیگی کے لیے شریعت نے کسی خاص دن یا مہینے کا تعین نہیں کیا اس لیے ہمیں بھی کوئی دن متعین کرنے کی اجازت نہیں بلکہ ہر شخص اپنی سہولت اور مصروفیت کے مطابق کسی بھی دن کسی بھی وقت والدین یا دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر صفائی ستھرائی کے لیے جاسکتا ہے۔ اگر کوئی ماہِ رمضان یا ماہِ محرم میں سہولت و آسانی کے ساتھ قبرستان جاتا ہے قبروں کی صفائی کرتا ہے اور فاتحہ خوانی کرتا ہے تو شرعاً ایسا کرنا جائز ہے۔ تاہم یہ تمام امور عام دنوں میں بھی کیے جاسکتے ہیں۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
05/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area