جماعت سے پہلے نماز پڑھ لیں تو کیا کریں ؟
:-----------------------:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جیسے کہ اذان ہو گی جماعت 30۔1 ڈیڑھ بجے ہے ایک شخص کسی تکلیف کی وجہ سے جماعت سے پہلے پوری نماز ادا کرلی تو کیا جماعت سے پہلے پھر پڑھ سکتا ہیں جواب عنایت فرمائیں حوالے کے ساتھ
:----------------------:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب:
صورت مستفسره کا جواب یہ ہے کہ ڈیڑھ بجے یقینا وقت ظہر شروع ہوچکا تھا اس وقت گھر میں بغیر اذان کے نماز پڑھ لی تو جماعت سے پڑھنے کی حاجت نہیں جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر طریقہ حضرت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں مسجد میں بغیر اذان و اقامت جماعت پڑھنا مکروہ(خلاف سنت ) ہے
اور اگر کوئی شخص شہر میں گھر میں نماز پڑھے اور اذان نہ کہے تو کراہت نہیں، کہ وہاں کی مسجد کی اذان اس کے لئے کافی ہے۔ اور کہہ لینا مستحب ہے
گاؤں میں مسجد ہے کہ اس میں اذان و اقامت ہوتی ہے، تو وہاں گھر میں نماز پڑھنے والے کا وہی حکم ہے، جو شہر میں ہے اور مسجد نہ ہو تو اذان و اقامت میں اس کا حکم مسافر کا ہے (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ نمبر۔ 446)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اعجاز الدین رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی باندوی یوپی

رابطہ نمبر:- 7068057147