Type Here to Get Search Results !

حمل روکنے کے لئے آپریشن کروانا جائز ہے یا نہیں ؟

حمل روکنے کے لئے آپریشن کروانا جائز ہے یا نہیں ؟
________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان دین کہ بچے کی ولادت کے سیزرین آپریشن کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ اگر اب یہ عورت کو حمل ٹھہرا تو اس کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ ہمیں اس بات کی تسلی نہ ہوئی تو ہم نے مسلمان پابند شرع ڈاکٹر سے رجوع کیا تو انہوں نے بھی ہمیں یہی بات دہرائی ۔ تو کیا اب حمل روکنے کے لیے آپشن آپریشن کروانا جائز ہے یا نہیں ؟
سائل : محمد امجد رضا (بائسی بہار)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب :
پہلی بات تو یہ کہ صورت مذکورہ میں بچے کی ولادت کے وقت محض درد زہ کی بناء پر آپریشن کرانا جائز نہیں کیونکہ یہ صورت ناجائز حرام کی ہے کہ اس میں بلاوجہ اجنبیہ عورت کے ستر کو کھولنا دیکھنا اور چھونا پایا جاتا ہے اور یہ ناجائز و حرام ہیں ۔
حاشیہ طحطاوی علی الدر المختار میں ہے: 
" ولا یحل مس وجہھا وکفھا وان امن الشھوۃ لانہ اغلظ ولذا یثبت بہ حرمۃ المصاھرۃ"
(ج: 4 ص: 184)
اور اگر جان پر بن آنے کی وجہ سے آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت ہوئی ہے تو عموماََ تین بار تک آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت ہوتی ہے ۔ اب اگر اس کے بعد اطباۓ حذاق منع حمل کے لیے کہیں ورنہ ھلاک ہونے کا خطرہ بتائیں تو منعِ حمل کے وہ طریقے استعمال میں لائے جائیں جن میں نسبندی وہ نلبندی جیسے آپریشن کی نوبت نہ آئے۔ بے آپریشن و بے کشفِ ستر اگر ضرورت پوری ہوتی ہے تو اجازت نہیں ہے۔ 
جیسا کہ فیصلہ جات شرعی کونسل آف انڈیا بریلی شریف میں ہے :
" تین بار آپریشن کے بعد اگر اطباۓ حاذق ضبطِ تولید کا حکم دیں تو ضبط تولید کے وہ طریقہ استعمال میں لائے جائیں جن میں نس بندی ونلبندی جیسے آپریشن اور بے جا کشف ستر کی نوبت نہ آئے ۔ بےآپریشن وبے کشف ستر ضرورت پوری ہوتی ہے تو اجازت نہیں" (ص: 289)۔ 
لہذا مانع استقرار جو تدابیر میسر ہیں ان کا سہارا لیا جائے آپریشن جائز نہیں۔
واللہ تعالٰی ورسولہ الاعلیٰ اعلم۔
________(❤️)_________ 
کتبہ: محمد معراج عالم مرکزی غفرلہ القوی 
٧ ذی الحجہ ١٤٤١ھ
نظر ثانی: حضرت مفتی بلال انور صاحب قبلہ
(خادم التدریس والافتاء جامعۃالرضا بریلی شریف)

........🔹.......🔶.......🔹.........

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area