Type Here to Get Search Results !

فجر کی نماز کے بعد مائک سے اجتماعی صلاة وسلام پڑھنا کیسا ہے؟

(سوال نمبر 4228)
فجر کی نماز کے بعد مائک سے اجتماعی صلاة وسلام پڑھنا کیسا ہے؟
...........................
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ فجر کی نماز کے بعد مائک سے اجتماعی صلاة وسلام پڑھنا کیسا ہے؟ کچھ وہابی میرے علاقے کو لوگوں کو شکوک میں مبتلاکر رہے ہیں آپ رہنمائی فرمائیں بینوا وتوجروا۔
مستفتی:- ابوحنیفہ یوپی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

فجر نماز کے بعد مائک سے اجتماعی صلات و سلام پڑھنا شرعا جائز ہے البتہ اگر کوئی نماز پڑھ رہیں ہوں تو کچھ دیر رک جائے تاکہ وہ نماز پوری کر لے پھر پڑھیں 
اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز کا درج ذیل فرمان ہمیں پیشِ نظر رکھنا چاہیے جو اس طرح کے درجنوں اعتراضات کا دندان شکن جواب ہے تحریر فرماتے ہیں
ان چیزوں کو جو شخص ناجائز کہے اس سے ایک ہی بات دریافت کرنا کافی ہے، وُہ یہ کہ تُو جو ناجائز کہتا ہے، آیا ﷲ ورسول نے انہیں ناجائز کہا ہے یا تُو اپنی طرف سے کہتا ہے؟ اگر ﷲ ورسول نے ناجائز کہا تو دکھا کون سی آیت یا حدیث میں ہے کہ اذان جو مسلمان کی قبر پر دفع شیطانِ ودفعِ وحشت وحصول اطمینان و نزول برکت کے لئے کہی جائے وہ ناجائز ہے اور فاتحہ اور گیارھویں شریف کو بغرضُ ایصالُ ثواب کی جائے ناجائز ہے، اور اگر ﷲ و رسول نے ناجائز نہ کہا تُو خود اپنی طرف سے کہتاہے، تو تیرا قول تیرے منہ پر مردود ہے۔ بغیر خدا و رسول کے منع فرمائے کوئی چیز ناجائز نہیں ہوسکتی۔ ہمیں قرآن وحدیث نے یہ قاعدہ کلیہ ارشاد فرمایا ہے کہ ﷲ اور رسول جس بات کا حکم دیں وُہ واجب ہے جس سے منع فرمائیں وہ ناجائز ہے اور جس کا کچھ ذکر نہ فرمائیں وُہ معافی ہے وُہ اگر واجب نہیں تو ناجائز بھی نہیں
(فتاوی رضویہ ج۴ ص ۵٢ ، ۵٣ )
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
29/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area