(سوال نمبر 4240)
عیسوی تاریخ کی ابتدا کب سے ہوئی اور کیسے ہوئی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ یہ جو آج سن یعنی تاریخ یہ جو چل رہی ہے اس کا وجود کب سے ہوا ہے اور کیسے ہوا؟
برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں ۔
سائل:- محمد مقصود الحسن بہرانچ شریف یوپی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
عیسوی ۔مسیحی حضرت عیسی سے متعلق ۔وہ سن جو حضرت عیسی کی ولادت سے شروع ہوا (فیروز الغات اردو ص 908)
سن عیسوی کا آغاز اور قبل مسیح کا زمانہ۔
سنِ عیسوی کا باقاعدہ آغاز عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے ہوتا ہے
اگرچہ یہ مختلف فیہ بات ہے پر یہیں سے عیسوی کیلنڈر شروع ہو جاتا ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ مسیح کو دنیا میں آئے2023 برس کم و بیش ہو چکے ہیں عام لفظوں میں اس نظام کو گریگری کیلنڈر یا Anno Domini کہا جاتا ہے یہاں پر ایک سوال یہ اُٹھتا ہے کہ اگر یسوع میسح کی پیدائش 25 دسمبر ہے تو سنِ عیسوی یکم جنوری کو کیوں شروع ہوتا ہے اس بارے میں کئی دلیلیں اور مفروضے موجود ہیں کچھ لوگوں کے مطابق مسیح کی پیدائش 25 دسمبر متحقق نہیں ہے اور کچھ محققین کے مطابق نئے مہینے سے ہی نئے دور کا آغاز ممکن تھا اور پچیس تاریخ کو نیا مہینہ نیا سال یا نیا دور شروع کرنا عملی طور پر ممکن نہیں تھا اس لیے گنتی کا آغاز چھ دنوں بعد کیا گیا۔یاد رہے کہ سن عیسوی سے پہلے بھی انگریزی سال کے مہینے جیسے مارچ اپریل اور دسمبر وغیرہ موجود تھے جیسے اسلامی سال یعنی سن ہجری کے آغاز سے پہلے بھی اسلامی مہینے یعنی محرم ربیع الاول رجب اور شعبان وغیرہ اپنا وجود رکھتے تھے
سنِ عیسوی سے پہلے کے زمانے کو تاریخ میں B.C.E کہا جاتا ہے یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے کا دور۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
30/08/2023