Type Here to Get Search Results !

ڈھول اور تاشہ بجا کیسا ہے؟

 (سوال نمبر 244)
 ڈھول اور تاشہ بجا کیسا ہے؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع ہوگا مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا ڈھول تاشے بجانا جائز ہے شریعت میں ہمارے يہاں جمعہ کى شام کو ڈھول تاشے بجاتے ہے تو کیا ايسا کرنا يعنى بجانا جائز ہے يا صرف محرم ہى میں ناجائز ہے اس کے علاوہ جائز ہے  
جلد از جلد جواب دے آپ کا بہت احسان اور کرم نوازى ہوگى 
سائل:- رياض رضا رضوى مہاراشٹر انڈیا
_________(💛)_________
نحمده ونشكره ونصلي على رسوله الأمين
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالى عز وجل
مسئلہ مسئولہ میں ڈھول اور تاشہ محرم یا کسی بھی دن بجانا جائز نہیں ہے بلکہ حرام ہے 
کہ حدیث پاک میں اس کی سخت ممانعت وارد ہے ۔
آقا علیہ السلام نےفرمایا جھانجھ شیطان کا باجہ ہے (مسلم) (المرأة المناجيح ج ٥ص ٧٨٦)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ
اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔
ڈھول اور جھانجھ تو مطلقًا حرام ہے،جھانجھ کے علاوہ دیگر باجے تاشہ نقارہ طبل وغیرہ اگر لہوولعب کے لیے ہوں تو حرام ہیں ضرورۃً جائز ہیں جیسے جہاد میں طبل جنگ،اعلان نکاح کے لیے دف یا تاشہ۔سحری و افطاری کے لیے طبل یا نقارہ بجانا کہ یہ جائز ہیں۔ اسی طرح شادی یا خوشی کے موقع سے دف کے استعمال کی گنجائش ہے
(المرأة المناجيح ج ٥ص ٥٤٩)
اسی طرح اعلی حضرت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔
اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔
طبلہ ، سارنگی۔ ڈھولک، ستار یا ناچ یا عورت کا گانا یا فحش گیت وغیرہ وغیرہ حرام ہے 
(فتاویٰ رضویہ ج ٢٣ص ٩٨ دعوت اسلامی)
کما فی الفتاوی الہندیة
(قَوْلُهُ: وَالْمَلَاهِي) كَالْمَزَامِيرِ وَالطَّبْلِ، وَإِذَا كَانَ الطَّبْلُ لِغَيْرِ اللَّهْوِ فَلَا بَأْسِ بِهِ، كَطَبْلِ الْغُزَاةِ وَالْعُرْسِ، لِمَا فِي الْأَجْنَاسِ: وَلَا بَأْسَ أَنْ يَكُونَ لَيْلَةَ الْعُرْسِ دُفٌّ يُضْرَبُ بِهِ لِيُعْلِنَ بِهِ النِّكَاحَ''۔ (٦/ ٥٥)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
_________(💚)_________
 کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی
محمد مجيب القادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨ 
 خادم دارالافتاء، البرکاتی علماء فاونڈیشن سرہا نیپال۔
١٢/١٢/٢٠٢٠

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area