Type Here to Get Search Results !

ایسے پروگرام جس میں تمام مذہب کے لوگ جمع ہو بھارت ماتا کی جے کہا جاۓ تو اس میں جانا کیسا؟

 ایسے پروگرام جس میں تمام مذہب کے لوگ جمع ہو بھارت ماتا کی جے کہا جاۓ تو اس میں جانا کیسا؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ پندرہ اگست کا ایک پروگرام رکھا گیا ہے مسجد اور مندر کے درمیان کی جگہ پر وہاں تمام مذہب کے لوگ ہاتھ میں جھنڈا لیۓ حاضر ہوں گے اور بھارت ماتا کی جے اور راشٹرگان بھی پڑھا جاۓ گا،، اس پروگرام میں جانا کیسا ہے، نیز امام مسجد اور دیگر لوگوں کی بھی اجازت ہے اس پروگرام کرنے کی،،،
_________(👇)_________
و علیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الصواب:-
اس طرح کے پروگرام کی اجازت دینا اشد حرام ہے
 اور اس طرح کے پروگرام میں جانا بھی حرام ہے،، جن گڑ من گڑ پھڑنا بھی ناجائز ہے،،اور بھارت ماتا کی جے لگانا کفر ہے،، لہذا اس طرح کے پروگرام میں ہرگز نہ جایا جاۓ، اور نہ ہی اس پروگرام کی اجازت دی جاۓ،، اگر پروگرام ہوتا ہے اور اس میں یہ سب امور کو انجام دیا جاتا ہے تو حرام و کفر ہے،، بھارت ماتا کی جے بولنا کفر ہے
بھارت ماتا ہندوؤں کی ایک دیوی ہے جو کہ معبود باطل ہے ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ اس ملک کی مٹی ہم کو کھانا رہنا دیتی ہے ، یہ ہماری ماتا دیوی ہے جو کہ معبود ہے اس لیۓ بھارت ماتا کی جے ہم لوگ کہا کرتے ہیں، مسلمان کو بھارت ماتا کی جے کہنا کفر ہے کہنے والا توبہ و تجدید ایمان کرے،
مفتی شریف الحق رحمہ اللہ فرماتے ہیں
 بھارت ماتا کی جے کہنا کفر ہے،، بھارت ماتا کی جے وندے ماترم مہاتما گاندھی کی جے لگانے والے دین سے خارج ہو گۓ، ان کے سارے اعمال حسنہ اکارت ہو گۓ ان کی بیویاں ان کے نکاحوں سے نکل گئ ان سب پر فرض ہے بلا تاخیر ان کفری اقوال سے توبہ و تجدید ایمان کریں،، (فتاوی شارح بخاری جلد 2 صفحہ 589)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
_________(✍️)_________
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال 
رابطہ نمبر:-9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area