Type Here to Get Search Results !

بات بات پر فتوؤں سے گھر برباد ہوگا کہنا کیسا ہے ؟

 بات بات پر فتوؤں سے گھر برباد ہوگا کہنا کیسا ہے ؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
جب تمہاری شادی ہوگی تو شیطان تمہیں ایک سبق پڑھائے گا چلو بیوی کی اصلاح کرتے ہیں ۔بیوی کی اصلاح نہیں کی جاتی، اس سے عشق کیا جاتا ہے،
تم فتووں سے گھر چلاؤگے تو اپنا گھر برباد کروگے محبت سے گھر چلاکر دیکھو ہمیشہ آباد رہےگا اگر کسی نے یہ کہا تو اس پر کیا حکم ہے۔
________(❤️)_________
و علیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب
 مذکورہ سوال میں گھر فتووں سے چلاؤگے تو اپنا گھر برباد کروگے یہ جملہ صحیح نہیں اس طرح کے جملے استعمال نہ کیا جائے،
اگر اس کا مطلب فتووں کی توہین کرنا ہے، چونکہ فتوی حکم شرع ہوتا ہے اور حکم شرع کی توہین کفر ہے یا
یہ ہے خلاف شرع کام سے اس کو روکوگے بات بات پر اس کو کہوگے یہ حرام ہے، یہ ناجائز ہے، بار بار اس سے یہ کہوگے تو یہ کفر ہے، کی اس نے حرام کام سے روکنے اور اس پر اصلاح کرنے کو گھر برباد کرنے سے تعبیر کیا جو کی کفر ہے توبہ کرے
حرام کام اور خلاف شرع کام سے روکنے پر گھر برباد نہیں بلکہ گھر آباد ہوتا ہے،
اور اگر اس کا مطلب یہ ہے بار بار اس کو ٹوکا جائے اور یہ ٹوکنا دنیاوی کام پر ہو یا دینی کام پر یا کوئی اور کام ہو الغرض بار بار ٹوکوگے تو اس سے گھر برباد ہوگا،، اس جملہ پر کوئی حکم نہیں، لہذا قائل کی جو بھی ان میں سے نیت ہوگی اس پر اسی اعتبار سے حکم شرع نافذ ہوجائے گا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________ 
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی  
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال:- 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area