Type Here to Get Search Results !

عوام اہلسنت میں چند مشہور واقعات و مسائل کی تحقیق

 عوام اہلسنت میں چند مشہور واقعات و مسائل کی تحقیق
-------------پارٹ(1)------------------
📝 حسن نوری نپھاڑ ناسک مہاراشٹر انڈیا 
_________(❤️)_________

عوام میں بہت سے مسائل و واقعات انتہائی معروف ہیں جبکہ ان کی کوئی حقیقت نہیں 
بعض من گھڑت اور وضع جہال ہیں 
بعض کا تعلق غلو عقیدت سے ہیں 
ان شاء اللہ اب قسط وار آن واقعات و مسائل کی تحقیق آپ کے سامنے پیش کی جائے گی 
ذیل میں چند واقعات پیش کئے جاتے ہیں 
----------------------------------------
معراج شریف کے حوالے سے چند بے اصل واقعات مشہور ہے کہ
_حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم جب شب معراج آسمان پر پہونچے تو نعلین شریف اتارنا چاہا آواز آئی آپ نعلین شریف پہن کر تشریف_ لائیں تاکہ آپ کے نعلین کی برکت عرش اعظم کو فضیلت حاصل ہو_
-----------------
تحقیق
 اعلحضرت فرماتے ہیں کہ یہ من گھڑت اور بے اصل ہے
(حوالہ الملفوظ کامل و احکام شریعت حصہ دوم ص 9 فتاوی شارح بخاری اول ص306) 
 مشہور ہےکہ 
_حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی زبان میں لکنت تھی جسکی وجہ سے آپ شین کو سین پڑھتے تھے بعض یہودیوں نے طعنہ دیا کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ و سلم نے مؤذن ایسا رکھا ہے جسے شین اور سین کی تمیز تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دینے سے منع کردیا تو اس روز صبح نہیں ہورہی تھی پھر صحابی بارگاہ نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم میں حاضر ہوکر رات کے حوالے سے عرض کیا پھر جبریل علیہ السلام حاضر ہوے اور فرمایا جب تک حضرت بلال رضی اللہ عنہ اذان نہیں دیں گے صبح نہیں ہو گی الخ_
تحقیق 
نائب حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ 
یہ واقعہ کسی بھی معتبر کتاب میں نہیں حضرت بلال رضی اللہ عنہ بہت فصیح تھے اور آپ کی آواز بہت پیاری تھی (فتاویٰ شارح بخاری) 
 مشہور ہے کہ
_کچھ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے یزید کو اپنے کاندھے پر بٹھاے جارہے تھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے دیکھ کر فرمایا کہ جنتی باپ کے کاندھے پر جہنمی بیٹا ہے_
تحقیق
یہ من گھڑت اور سفید جھوٹ ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم سن 11ھ میں وصال فرما گئے تھے 
اور یزید 25ھ میں پیدا ہوا یعنی آپ صل اللہ علیہ والہ و سلم کے وصال شریف کے 14یا 15سال بعد یزید پیدا ہوا پھر یہ کیونکر ہو سکتا ہے 
مشہور ہے کہ
عوام الناس میں مجنوں کا ذکر لیلی کے حوالے سے کثرت سے کیا جاتا ہے 
بلکہ یہاں تک لوگ کہتے ہیں کہ 
مجنوں ہوا بدنام لیلی کو دل دےکر 
میرے آقا کو دل دیا ہوتا تو کیا ہوتا
تحقیق یہ ہے کہ
امام اہل سنت فاضل بریلوی فرماتے ہیں کہ 
_حضرت قیس المعروف مجنوں رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق حضرت جنید بغدادی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بے شک مجنوں بنی عامر اولیاے کرام میں سے تھے آپنے لیلی کے سبب اپنے جنون کے ذریعہ اپنے معاملے کو چھپایا ہوا تھا_
(حوالہ - کیا آپ کو معلوم ہے؟ بحوالہ فتاوی رضویہ)
_________(❤️)_________
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا حسن نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
نپھاڑ ناسک مہاراشٹر انڈیا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area