Type Here to Get Search Results !

عورت کو عطر لگانا کیسا ہے؟

 عورت کو عطر لگانا کیسا ہے؟
♦️_____________(⛲)_____________♦️
🌺السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ🌺
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کو عطر لگانا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
🌾سائل:- محمد حسیب رضوی🌾♦️_____________(⛲)_____________♦️
🌺وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌺
الجواب بعون الملک الوھاب👇
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت خوشبو لگاکر نکلےتاکہ لوگ اس کی خوشبو سونگھیں تو وہ عورت زانیہ ہے (نسائ شریف حدیث نمبر 5141)
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس میں رنگ ہو بو نہ ہو (ابوداؤد شریف ) 
فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ عورتیں ہلکی خوشبو استعمال کریں کہ یہاں زینت مقصود ہوتی ہے تیز خوشبو سے خواہ مخواہ لوگوں کی نگاہیں اٹھتی ہے
(بہار شریعت جلد 3 حصہ 16 صفحہ 408 لباس کا بیان مکتبۃ المدینہ )
زینت مقصود ہے تو عورت شوہر کیلئے بھی تیز خوشبو لگانے سے پرہیز کرے کہ خواہ مخواہ گھر کے دوسرے لوگوں کی بھی نگاہیں اس کی طرف اٹھیں گی 
(بحوالہ ضیاء شریعت جلد 1 صفحہ 105 تا 106)
🌾والله تعالی اعلم بالصواب🌾
♦️_____________(⛲)_____________♦️
 ✍️کتبــــــــــــــــہ
حضـرت عـلامـہ ومـولانا محمــد ریحـان رضـا رضوی صاحب قبلـہ مدظلـہ العالی والنورانـی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر

♦️_____________(⛲)_____________♦️
⏰مؤرخہ: ۷ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area