Type Here to Get Search Results !

گیارہویں شریف کب شروع ہوئی؟ اور سب سے پہلے کس نے منایا؟

 (سوال نمبر 6072)
گیارہویں شریف کب شروع ہوئی؟ اور سب سے پہلے کس نے منایا؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حضور غوث پاک کی گیارہویں شریف کب شروع ہوئی ااور سب سے پہلے کس نے گیارہویں منانے کا احتمام کیا مستند حوالاجات سے جواب عنایت فرما کر شکریہ موقع عنایت فرمائیں ۔
سائل:-عبدالحمید قاسمی سندھ پاکستان
_________(❤️)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عزوجل
گیارہویں شریف منانے کا طریقہ خود حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے شروع کیاتھا۔اوریہ طریقہ لوگوں کے درمیان اِتنا مقبول ہوا کہ پھر آپ نے ہر مہینے گیارہ تاریخ کو اِس کا اہتمام شروع کر دیا۔دھیرے دھیرے ایصال ثواب کا یہ طریقہ بڑے پیر صاحب یعنی حضور غوث اعظم کی گیارہویں کے نام سے مشہور ہو گیا۔اب آپ کا عرس بھی گیارہ ربیع الثانی کو منایا جاتاہے۔
چونکہ آپ رضی اللہ عنہ کا یومِ وفات11ربیع الثانی ہے تواس مناسبت سے بھی آپ کے ایصال ثواب کے لیے گیارہویں شریف کے نام سے محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان محافل میں قرآن خوانی،نعت خوانی و بیان وذکر و اذکار اور ذکرِ صالحین کے ساتھ ساتھ طعام و فاتحہ وغیرہ امور خیر کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ایصال ِثواب کی صورت میں سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ پیش کیا جاتا ہے اور ایصال ثواب کرنا قرآن پاک، احادیث مبارکہ اور اقوال فقہاء و افعال سلف صالحین سے ثابت ہے۔
تفسیر نور العرفان میں ہے صرف اپنے لیے دعا نہ کرے، سلف کے لیے بھی کرے، دوسرے یہ کہ بزرگان دین خصوصاً صحابہ کرام و اہل بیت کے عرس، ختم، نیاز، فاتحہ اعلی چیزیں ہیں کہ ان میں ان بزرگوں کے لیے دعا ہے (تفسیر نور العرفان)
فتاوی رضویہ میں ہے 
گیارہویں شریف اپنے مرتبہ فردیت میں مستحب ہے اور مرتبہ اطلاق میں کہ ایصال ثواب ہے ، سنت ہے اور سنت سے مراد سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور یہ سنت قولیہ مستحبہ ہے ، سنیوں میں کوئی اسے خاص گیارہویں تاریخ ہو نا شرعا واجب نہیں جانتا اور جو جانے محض غلطی پر ہے ۔ ایصال ثواب ہر دن ممکن ہے اور کسی خصوصیت کے سبب ایک تاریخ کا التزام ، جبکہ اسے شرعاً واجب نہ جانے ، مضائقہ نہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر پیر کو نفلی روزہ رکھتے ، کیا اتوار یا منگل کو رکھتے تو نہ ہوتا ؟یا اس سے یہ سمجھا گیا کہ معاذاللہ ! حضور نے پیر کا روزہ واجب سمجھا ؟یہی حکم تیجے اور چہلم کا ہے (فتاویٰ رضویہ ج 9 ص 605 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور)
تفریح الخاطرفی مناقب الشیخ عبدالقادر میں ہے 
و توفی فی لیلۃ الإثنین بعد صلاۃ العشاء إحدی عشرۃ من ربیع الثانی سنۃ ۵۶۱ خمسمائۃ احدی و ستین و دفن بباب الأزج سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا وصال پیر کی رات بعد نماز عشاء 11ربیع الثانی 561ھ کو ہوا اور آپ رضی اللہ عنہ کی تدفین باب ازج میں ہوئی۔(تفریح الخاطرفی مناقب الشیخ عبدالقادر،المنقبۃ التاسعۃ والستون فی وفاتہ، صفحہ 71)
ما ثبت من السنۃمترجم میں ہے 
حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے عرس سے متعلق شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں 
ہمارے ہندوستان میں حضور غوث پاک کایوم عرس 11ربیع الآخر مشہور ہے اور یہی تاریخ آپ کی ہندی اولاد و مشائخ میں متعارف ہے۔ (ما ثبت من السنۃمترجم اردو ، صفحہ 167، اعتقاد پبلشنگ ھاؤس، دھلی)
یاد رہے کہ گیارہویں شریف میں آپ کا لنگر بہت زیادہ وسیع ہوتا تھا،آپ کے دستر خوان پر خدام اور مہمان کھانا تناول فرماتے۔
آپ کا خادم تھال میں روٹیاں لے کر دروازہ کے باہر کھڑا ہوکرآواز دیتا رہتا۔کسی کوروٹی کی ضرورت ہو یارات گزارنا چاہتا ہو تو اُس کے لیے غوثیہ مہمان خانہ کھلا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کا یہ عمل اتنا پسند فرمایا کہ اب ہر مہینے گھر گھر آپ کے نام کی گیارہویں شریف ہو تی ہے۔
آپ کے وصال کے بعد بھی خانقاہ غوثیہ میں گیارہویں شریف کا سلسلہ جاری رہا
ہیں۔
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
کہ شیخ امان پانی پتی رحمتہ اللہ علیہ جو گروہ اولیاء میں بلند مرتبہ پائے کے بزرگ تھے،ربیع الثانی کی گیارہ تاریخ کو حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کاعرس کیا کرتے تھے اور بڑی مقدار میں کھانا تقسیم کرواتے“۔
حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
 حضرت غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے روضہ مبارک پر گیارہ تاریخ کو بادشاہ اور شہر کے اکابرین جمع ہوتے۔نماز عصر کے بعد مغرب تک کلام اللہ کی تلاوت کرتے، حضرت غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں قصیدے اور منقبت پڑھتے۔ مغرب کے بعد سجادہ نشین تشریف فرما ہوتے اور حلقہ ذکر ہوتا۔اِسی حالت میں بعض مریدین پر وجد کی کیفیت طاری ہو جاتی۔اِس کے بعد کھانا یا شیر ینی جو نیاز تیار ہوتی،تقسیم کی جاتی اور نماز عشاء کے بعد سب لوگ رخصت ہو جاتے
شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ”ہم نے اپنے امام،عارف کا مل شیخ عبدالوہاب قادری رحمتہ اللہ علیہ کودیکھا آپ حضرت غوث اعظم کی گیارہویں شریف پابندی کے ساتھ مناتے تھے۔
مذکورہ تمام عبارتوں سے معلوم ہوا کہ گیارہویں شریف منانا سلف و صالحین کا طریقہ ہے جو کہ باعث اجروثواب ہے۔۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
04/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area