Type Here to Get Search Results !

کیا حضرت عمار کو ابو الغادیہ صحابی نے قتل کیا تھا ؟

 کیا حضرت عمار کو ابو الغادیہ صحابی نے قتل کیا تھا ؟
:--------------------------:
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ مسند احمد کی روایت میں ہے حضرت عمار کا قتل ایک صحابی نے کیا ہے جن کا نام ابو الغادیہ ہے وہ خود اس کا اقرار کرتے ہیں کے عمار کو میں نے قتل کیا ہے، ان صحابی پر کیا حکم ہوگا روایت یہ رہی
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَى الْعَنَزِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ كُنَّا بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو الْغَادِيَةِ اسْتَسْقَى مَاءً فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ مُفَضَّضٍ فَأَبَى أَنْ يَشْرَبَ وَذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا أَوْ ضُلَّالًا شَكَّ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ فَإِذَا رَجُلٌ يَسُبُّ فُلَانًا فَقُلْتُ وَاللَّهِ لَئِنْ أَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْكَ فِي كَتِيبَةٍ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ إِذَا أَنَا بِهِ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ قَالَ فَفَطِنْتُ إِلَى الْفُرْجَةِ فِي جُرُبَّانِ الدِّرْعِ فَطَعَنْتُهُ فَقَتَلْتُهُ فَإِذَا هُوَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ قَالَ قُلْتُ وَأَيَّ يَدٍ كَفَتَاهُ يَكْرَهُ أَنْ يَشْرَبَ فِي إِنَاءٍ مُفَضَّضٍ وَقَدْ قَتَلَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ
ترجمہ:
کلثوم بن حبر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ شہر واسط میں عبدالاعلی بن عامر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران وہاں موجود ایک شخص جس کا نام ابوغادیہ تھا نے پانی منگوایا، چناچہ چاندی کے ایک برتن میں پانی لایا گیا لیکن انہوں نے وہ پانی پینے سے انکار کردیا اور نبی ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے یہ حدیث ذکر کی کہ میرے پیچھے کافر یا گمراہ نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔ اچانک ایک آدمی دوسرے کو برا بھلا کہنے لگا، میں نے کہا کہ اللہ کی قسم! اگر اللہ نے لشکر میں مجھے تیرے اوپر قدرت عطاء فرمائی (تو تجھ سے حساب لوں گا) جنگ صفین کے موقع پر اتفاقا میرا اس سے آمنا سامنا ہوگیا، اس نے زرہ پہن رکھی تھی، لیکن میں نے زرہ کی خالی جگہوں سے اسے شناخت کرلیا، چناچہ میں نے اسے نیزہ مار کر قتل کردیا، بعد میں پتہ چلا کہ وہ تو حضرت عمار بن یاسر تھے، تو میں نے افسوس سے کہا کہ یہ کون سے ہاتھ ہیں جو چاندی کے برتن میں پانی پینے پر ناگواری کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ انہی ہاتھوں نے حضرت عمار کو شہید کردیا تھا۔
:---------------------------------:
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب
صحابہ کرام کے درمیان جو کچھ اس طرح کے معاملات ہوۓ ہیں اس سے انسان کو دور ہی رہنا چاہئے کسی صحابی پر لعنت ملامت جائز نہیں، اللہ عزوجل نے ان سے راضی ہونے کا اعلان فرمادیا ہے، سارے صحابہ جنتی ہیں، کسی صحابی کی ادنا سے بھی گستاخی جائز نہیں صحابہ کا گستاخ جہنم کا کتا ہے، جس روایت کا آپ نے ذکر کیا ہے ہر چند کے حضرت ابو الغادیہ یہ فرماتے ہیں کے عمار کو میں نے شہید کیا ہے، لیکن حضرت ابو الغادیہ کا یہ دعویٰ یقینی اور قطعی نہیں ہے جب جنگ ہو رہی ہو اور ہر طرف سے تیر کی بارش ہو رہی ہو نیز زرہ بھی پہنی ہوئ ہو 
 تو یہ بات یقینی طور پر نہیں کی جا سکتی کی میرا تیر ہی لگا ہے ممکن ہے کسی اور کا تیر لگا ہو۔ اور دیکھنے میں یہ محسوس ہوا ہو کہ میرا ہی تیر لگا ہے اس لیۓ یقینی قطعی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ابو الغادیہ نے ہی قتل کیا ہے ، کیوں کہ حضرت عمار کے قتل کے 2 لوگ اور دعوے دار ہیں جیسا کی مسند احمد میں ہے،،۔
عَنْ حَنْظَلَۃَ بْنِ خُوَیْلِدٍ الْعَنْزِیِّ قَالَ: بَیْنَمَا أَنَا عِنْدَ مُعَاوِیَۃَ إِذْ جَائَہُ رَجُلَانِ یَخْتَصِمَانِ فِی رَأْسِ عَمَّارٍ یَقُولُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا: أَنَا قَتَلْتُہُ
،  
حنظلہ بن خویلد عنبری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاں حاضر تھا کہ دو آدمیوں نے ان کے ہاں آکر سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے سر کے بارے میں جھگڑنا شروع کر دیا یعنی قتل کے بارے میں، ہر ایک کا دعویٰ یہ تھا کہ اس نے ان کو قتل کیا ہے، ( مسند احمد حدیث 6538)
اس روایت میں ابو الغادیہ کے علاوہ دو لوگ اور قتل کے دعوے دار ہیں اس طرح ایک قتل کے تین دعوے دار ہو گۓ اور ان میں سے ہر ایک یہ کہتا ہے میں نے حضرت عمار کو قتل کیا ہے،، 
لہٰذا حضرت عمار کے قتل کی نسبت یقینی قطعی طور پر حضرت ابو الغادیہ کی طرف نہیں کی جا سکتی،،
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی دانش حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال 
رابطہ نمبر 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area