دیہات میں جمعہ کے بعد نماز ظہر کا حکم
:----------------------------:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا جمعہ کے دن دیہات میں جمعہ کی دو رکعت فرض نماز کے بعد ظہر کی فرض نماز جماعت کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں ؟؟ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں اور شُکریہ کا موقع دیں،
سائل: محمد اعیان ازہر بہار (انڈیا)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب:
صورت مسئولہ میں ادا کرنا واجب ہے اور لوگوں کو اس کی تلقین کرنا چاہیے کہ چوں کہ دیہات میں نماز جمعہ جائز نہیں اس لئے ظہر کی نماز ساقط نہیں ہوتی اور نماز با جماعت ادا کی جائے۔سیدنا مفتی اعظم امام مصطفیٰ رضا خان قادری نوری قدس سرہ القوی تحریر فرماتے ہیں: گاؤں میں جمعہ ناجائز ہے، جہاں ہوتا ہو وہاں روکا نہ جائے کہ فتنہ ہے، انہیں آہستہ آہستہ اس کی تلقین کی جائے کہ وہ ظہر بھی پڑھ لیں بلکہ جماعت ہی سے پڑھنے کو کہا جائے کہ بے عذر ترک جماعت گناہ ہے۔ ملخصا (فتاویٰ مفتی اعظم ج 3، ص: 122-124) ایسا ہی فتاویٰ فیض الرسول ج 1، ص: 406 و فتاویٰ بحر العلوم ج 1، ص: 487/88 میں بھی مرقوم ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمد توصیف رضا قادری علیمی
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
12/جولائی/2023ء، خادم: الغزالی اکیڈمی و اعلیٰحضرت مشن، کٹیہار (بہار انڈیا)